انوارالعلوم (جلد 26) — Page 21
انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 21 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت اور اُس کا پس منظر (فرمودہ 27 دسمبر 1956ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) (پہلا حصہ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج کی تقریر عام طور پر عام مسائل پر ہوا کرتی تھی لیکن اس دفعہ فتنہ کی وجہ سے مجھے اس تقریر کے لئے بھی ایک ایسا موضوع چلنا پڑا جو اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کے لئے اس وجہ سے کہ اس کا تعلق خلافتِ احمدیہ سے ہے اور جماعت احمد یہ میں جو لوگ شامل نہیں ان کے لئے اس لیے کہ اس میں ایک اسلامی موضوع بیان ہوا ہے نہایت اہمیت رکھنے والا ہے۔اور دوسرے اس لئے بھی میں نے اسے چنا ہے کہ اگر وہ ہمارے اند رفتنہ پیدا ہونے سے خوش ہوتے ہیں تو اور بھی خوش ہو جائیں اور ساری تفصیل اُن کو معلوم ہو جائے۔لیکن اس کی تفصیلات اتنی ہوگئی ہیں کہ میں حیران ہوں کہ اس مضمون کو کس طرح بیان کروں۔بعض دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ اس کے بعض حصوں میں میں صرف نوٹ پڑھ کر سنادوں۔پہلے میری عادت تھی کہ باریک نوٹ چھوٹے کاغذ پر آٹھ یا بارہ صفحے کے لکھے ہوئے ہوتے تھے ، حد سے حد سولہ صفحے کے بعض بہت لمبی لمبی پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقریریں ہوئیں تو اُن میں چوبیس صفحہ کے بھی نوٹ ہوتے تھے لیکن وہ ایسے صفحے ہوتے ہیں کہ ایک فل سکیپ سائز کے کاغذ کے آٹھ صفحے بنتے ہیں۔مگر اس دفعہ یہ نوٹ بہت لمبے ہو گئے ہیں۔دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ میں وہ نوٹ ہی پڑھ کر سنادوں، گو بعض دوسروں نے کہا ہے کہ آپ پڑھ کر سنا ہی نہیں سکتے ، جب پڑھ ھ کے سنانے