انوارالعلوم (جلد 26) — Page 598
انوار العلوم جلد 26 598 پیغامات کروں۔میں بوجہ بیماری ملاقاتیں کم کرتا ہوں لیکن جو شخص ایسی رپورٹ دینا چاہے وہ دفتر میں آکر ملاقات کے لئے نام لکھوائے اور ساتھ یہ بھی لکھوائے کہ ملاقات برائے اصلاح جماعت ہے ایسے آدمی کو میں ضرور بلوالیا کروں گا مگر میں یہ وعدہ نہیں کرتا کہ اس کی بات کو ضرور مان لوں گا میں تحقیقات کروں گا اور اس پر جرح کروں گا۔اگر ( دین حق ) کے قواعد کے مطابق اس کی بات میں کوئی نیم سچائی بھی نظر آئی تو افسر متعلقہ سے باز پرس کروں گا اور اگر تحقیقات سے بات سو فیصدی کچی ثابت ہوئی تو افسر متعلقہ کو اِنشَاءَ اللهُ سزا دوں گا اور خدا کے فضل سے اس بات کی بھی کبھی پروا نہیں کروں گا کہ وہ بڑا آدمی بڑا ہے یا چھوٹا۔اس اعلان کے ذریعہ میں خدا کے سامنے بری ہوتا ہوں اب اگر کوئی شخص ایسی شکایت نہیں لاتا تو خدا تعالیٰ کے سامنے وہ مجرم ہے میں مجرم نہیں۔اور اگر اس کی غفلت کی وجہ سے جماعت میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تو اللہ تعالیٰ کے سامنے وہی شخص سزا کا مستحق ہوگا۔مرزا محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی "4-5- & 1959 تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 332، 333 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) حمد احباب جماعت کے نام ضروری پیغام أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ ہم دوسرے انسانوں سے الگ قسم کے انسان نہیں تھے مگر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے خبر دی کہ مسیح موعودشاہی خاندان میں پیدا ہو گا اور اُس کے ذریعہ سے پھر اسلامی بادشاہت قائم ہو گی۔7۔اس کی وجہ سے باوجود نہایت نالائق