انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 532

انوار العلوم جلد 26 532 ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔نہ آنے دیں اور توجہ اور انہماک کے ساتھ دین کی باتیں سنیں اور اپنے اوقات کا صحیح استعمال کریں تا کہ یہ گھڑیاں جو سال بھر کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو عطا کی ہیں ضائع نہ ہوں بلکہ آپ ان سے پورا پورا فائدہ حاصل کر کے جائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل اور عفو اور ستاری کو کام میں لاتے ہوئے ہم سے اپنی بخشش اور رحمت کا سلوک کرے اور ہماری جماعت کے تمام مردوں اور عورتوں اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کی توفیق بخشے کیونکہ جو کچھ ہو گا اُسی کے فضل اور احسان سے ہوگا۔ہماری تمام کوششیں صرف ایک بیج کی حیثیت رکھتی ہیں۔لیکن اس بیج کو بڑھانا اور ترقی دینا اور اس سے پھل پیدا کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے اُسی کے آستانہ پر ہم جھکتے ہیں اور اُس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت کرے اور اسے جماعت کے اندر ایک نیا ایمان اور نیا اخلاص اور نیا جوش پیدا کرنے کا موجب بنائے اور ہمیشہ اس کے فضل ہماری جماعت کے شاملِ حال رہیں۔امِيْنَ اللَّهُمَّ (مِيْنَ۔“ ( الفضل 2 جنوری 1962ء) 1 تذکرہ صفحہ 39 ایڈیشن چہارم 2004 ء 2 تذکرہ صفحہ 81 ایڈیشن چہارم 2004 ء 3 تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 2004 ء 4 بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النَّبي صَلَّى الله عليه وسلم (الخ) حدیث نمبر 7324 صفحہ 1261 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء 5 وَمِنْهُمْ مَّنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّى إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوا لِلَّذِيْنَ أوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ أَيْضًا (محمد : 17)