انوارالعلوم (جلد 26) — Page 372
انوار العلوم جلد 26 372 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء انہیں کہا ہے کہ احمدیت کا مطالعہ کرو اور دیکھو کہ وہ افریقہ میں کس طرح بڑھ رہی ہے۔وہ طالب علم مسجد میں بھی آئے اور انہوں نے مطالعہ کے لئے بعض کتب بھی لیں۔اسی طرح وہاں ہماری مسجد کا افتتاح ہو ا تو اس تقریب میں ملک کا وزیر اعظم بھی شامل ہوا۔اسی طرح ملکہ الزبتھ لیگوس میں آئیں تو وہاں انہوں نے سب سے مقدم ہمارے مبلغ کو ہی کیا جس نے انہیں قرآن شریف پیش کیا جو انہوں نے بڑے اعزاز سے قبول کیا اور واپس جا کر شکریہ کا خط لکھا۔غرض غیر ملکوں میں تعصب کم ہے۔ہے۔اس وقت بھی ہمارے جلسہ پر ایک امریکن عورت آئی ہوئی ہے۔وہ مجھے ملی اور کہنے لگی خلیل احمد ناصر میرا واقف ہے اُس کے نام مجھے کوئی پیغام دے دیں۔وہ ٹیپ ریکارڈر لائی ہوئی ہے۔میں نے کہا میں اکیلے ناصر کے نام کیوں پیغام دوں گا میں ساری جماعت کے نام پیغام دوں گا تا کہ وہ سب اس سے فائدہ اٹھائیں۔کہنے لگی اچھی بات ہے آپ ساری جماعت کے نام پیغام دے دیں چنانچہ وہ مجھ سے ٹیپ ریکارڈر پر سورۃ فاتحہ پڑھوا کر اور پیغام لے کر چلی گئی اور اس وقت وہ لاہور کے امریکن ہسپتال میں بیمار پڑی ہوئی ہے اسی طرح امریکہ سے رسالہ لائف کا ایک نمائندہ ٹیپ ریکارڈر لے کر افریقہ گیا اور ہمارے مبلغ نے لکھا کہ وہ یہاں سے میری تقریر ریکارڈ کر کے ساتھ لے گیا ہے۔وہ کہتا تھا کہ میں یہ تقریر امریکہ جا کر لوگوں کو سناؤں گا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیرونجات میں ترقی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہاں کے لوگوں کے دلوں سے بھی بغض اور کینہ کو کم کرے اور انہیں صداقت پر غور کرنے اور سمجھنے کی توفیق بخشے تا کہ ان کے دل کی رگر ہیں کھل جائیں اور کل تک جو ہمارے مخالف تھے ہمارے بھائی بن جائیں۔اب میں دعا کر دیتا ہوں سب دوست میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں۔“ (الفضل 24 جنوری 1959ء) 66 1 روماٹزم (RHEUMATISM) جوڑوں کا درد، وجع المفاصل 2: الاعلى: 10 3: يَا يُّهَا الَّذِينَ مَنُوا لَا تَرْفَعُوا وَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَ (الحجرات: 3) وة الضو لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ