انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 276 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 276

انوار العلوم جلد 26 276 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ جو لوگ جلسہ سالانہ پر آئے ہیں خدا تعالیٰ انہیں بڑی بڑی برکتوں کا وارث بنائے اور جو پیچھے گھروں میں رہ گئے ہیں اور جلسہ پر نہیں آسکے۔خدا تعالیٰ ان پر بھی بڑی بڑی برکتیں نازل کرے اور جو لوگ یہاں آنے والوں کی خدمت کر رہے ہیں ان پر بھی خدا تعالیٰ بڑی بڑی برکتیں نازل کرے۔اس دفعہ موسم کچھ ٹھیک نہیں رہا اس لئے میری طبیعت بھی خراب رہی۔موسم بڑی جلدی جلدی بدلتا رہا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے سارے پنجاب پر اثر پڑ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے جو وبائیں پھیلی ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ یہاں آنے والوں کو ان بلاؤں سے پوری طرح محفوظ رکھے اور اس سردی میں جو بچے اور نوجوان خدمت کر رہے ہیں اُن کو بھی ہر قسم کی وباؤں سے پوری طرح بچائے۔اور جب جلسہ پر آنے والے واپس جائیں تو جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا خدا کرے کہ وہ فرشتے نظر آئیں اور دنیا میں دس لاکھ احمدی نہ ہوں بلکہ دس لاکھ فرشتہ ہو اور تمہیں پتا ہے کہ اُحد کے موقع پر صرف ایک فرشتہ نظر آیا تھا۔4 مگر اس فرشتہ نے ہی تین ہزار کفار کو بھگا دیا تھا۔اگر تم سب لوگ فرشتے بن جاؤ۔تو تمہاری طاقت اتنی بڑھ جائے گی کہ تم میں سے ہر احمدی تین تین ہزار غیر احمدیوں کا مقابلہ کر سکے گا۔“ (الفضل 8 جنوری 1958ء) 1 : الفضل 13 /اکتوبر 1957 ءصفحہ 2 2 : الفضل 25 دسمبر 1957ء صفحہ 5 2 : تذکرہ صفحہ 631 ایڈیشن چہارم 2004 ء 4 : بخاری کتاب المغازى باب غَزْوَة أحُدٍ حديث نمبر 4041صفحه 684 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء