انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 57

انوار العلوم جلد 26 57 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت جماعت سے نہ نکالیں؟ تو کہنے لگے اگر ایسا ہے تو پھر اس کو جماعت سے نکال دو۔تو وہ لوگ جو آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اُن سے میں کہتا ہوں کہ یہ تو حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اور مولوی محمد احسن کے متعلق حضرت صاحب نے کسی خط میں لکھا ہے کہ یہ جو حدیث میں آیا تھا کہ مسیح موعود دو فرشتوں پر اُترے گا اُن میں سے ایک مولوی محمد احسن بھی ہیں۔اُس وقت تو جماعت نے اتنی ہمت کی کہ مولوی محمد احسن کو جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرشتہ قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ خلیفہ کے سامنے اگر فرشتہ بھی کھڑا ہوتا ہے تو نکالوں سے۔حضرت خلیفہ اول بھی یہی کہا کرتے تھے کہ اگر تم فرشتے بھی بن جاؤ تو خلیفہ پر اعتراض کرنے پر تم پکڑے جاؤ گے۔لیکن آج بعض کمزور دل کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہیں ان کو کچھ نہ کہو۔جماعت کو تباہ ہونے دو، مرزا صاحب کے سلسلہ کو تباہ ہونے دو، محمد رسول اللہ ﷺ کے مشن کو نقصان پہنچنے دو، قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے دو، اسلام کو کمزور ہونے دو۔پر حضرت خلیفہ اول کی اولاد کو کچھ نہ کہو۔گویا حضرت خلیفہ اول کی اولا دمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ معزز ہے۔وہ قرآن سے بھی زیادہ معزز ہے۔وہ اسلام سے بھی زیادہ معزز ہے۔وہ مسیح موعود سے بھی زیادہ معزز ہے۔وہ مسیح موعود کے خاندان سے بھی زیادہ معزز ہے۔وہ مسیح موعود کے الہامات سے بھی زیادہ معزز ہے۔ان کو کچھ نہ کہو سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے دو۔خلافت کو مٹنے دو۔خدا کے کلام کو غلط ثابت ہونے دو مگر یہ کام نہ کرو تو کچھ لوگوں نے تو یہ کہا۔چنانچہ مری میں جب ایک صاحب کو پتا لگا کہ میں ایک اشتہار لکھ رہا ہوں تو کہنے لگے نہ نہ نہ نہ۔آپ نے 25 سال ان کو معاف کیا ہے اب بھی معاف کردیجئے۔میں نے کہا مجھے 25 سال معاف کرنے کی سزا ہی تو مل رہی ہے۔اگر میں ان کو 25 سال معاف نہ کرتا اور 1926ء میں ہی ان کو کیڑے کی طرح باہر نکال کے پھینک دیتا تو آج ان کو یہ کہاں ہمت ہوتی۔یہ "مولانا" بنے ہمارے وظیفے کھا کھا کے۔یہ طبیب بنے سلسلہ سے وظیفے لے لے کر۔اور اب اِن کو یہ جرات پیدا ہوگئی کہ کہہ دیا کہ "حضرت مولانا نے مسند احمد بن حنبل کی تبویب کی ہے۔حالانکہ مسند احمد بن حنبل تبویب کا کچھ حصہ حضرت خلیفہ اول نے کیا ہو ا تھا۔وہ فہرست لائبریری سے مولوی عبدالمنان