انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page v

ان پیغامات کی تعداد 27 ہے جو کہ 11 مارچ تا 29 جولائی 1955ء کے عرصہ میں آپ نے بھجوائے۔یہ تمام پیغامات یکجائی طور پر انوار العلوم کی جلد 25 میں شامل اشاعت ہیں۔1956ء میں منافقین کی طرف سے خلافت کے بارہ میں فتنہ اُٹھانے کی ناکام کوشش کی گئی۔اس موقع پر حضرت مصلح موعود نے استحکام خلافت کے لئے بروقت ا احباب جماعت کی راہنمائی فرمائی اور اس فتنہ کا قلع قمع فرمایا۔فتنہ خلافت کے موقع پر مختلف پیغامات حضور نے احباب جماعت کے نام دیئے۔اسی طرح اجتماع خدام الاحمدیہ 1956ء کے موقع پر دونوں خطابات میں آپ نے فتنہ خلافت کو ہی موضوع بنایا اور خدام کو برکاتِ خلافت یاد رکھنے کی نصیحت فرمائی اور خلافت ڈے منانے کی بھی ہدایت ی۔یہ پیغامات اور خطابات انوار العلوم جلد 25 کی زینت ہیں۔اسی طرح افریقن احمدیوں اور امریکن احمدیوں کے نام پیغامات بھی اس جلد میں شامل ہیں۔غرضیکہ انوار العلوم جلد 25 جہاں سیدنا حضرت امصلح الموعود کی ولولہ انگیز قیادت اور متبحر علمی کی آئینہ دار ہے وہاں یہ کتاب 1954ء سے 1956ء کے دوران رونما ہونے والے تاریخی حالات سے بھی ہمیں آگاہ کرتی ہے اور تاریخ احمدیت کے کئی اہم واقعات کا پتہ دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس علمی خزانے کو ہر لحاظ سے نافع الناس اور بابرکت بنائے۔آمین اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیانِ کرام نے اس اہم اور تاریخی خزانے کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش، مسودات کی ترتیب و نظر ثانی، اعراب کی درستگی ، Rechecking اور متعدد و متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔تعارف کتب