انوارالعلوم (جلد 25) — Page 339
انوار العلوم جلد 25 339 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات خاکسار مرزا محمد احمد 30-7-1956 (الفضل یکم اگست 1956ء) (12) منافقین کی کذب بیانی کا ایک مزید ثبوت برقی پیغام از مری مؤرخہ 1956ء-7-30 " مرزا بشیر احمد صاحب تار دیتے ہیں کہ اللہ رکھا یا اس کے ساتھیوں کی طرف سے ان کو کوئی خط موصول نہیں ہوا تھا کہ جس میں ان لوگوں نے ان کو خلافت کی پیشکش کی ہو۔ان لوگوں نے سر اسر افتر ا سے کام لیا ہے۔یہ ان لوگوں کی کذب بیانی کا ایک مزید ثبوت ہے۔“ (13) میاں عبد الواسع عمر صاحب کے نام (خلیفة المسیح) (الفضل یکم اگست 1956ء) ”میاں عبد الواسع عمر صاحب حضرت صاحبزادہ صاحب سے رخصت ہو کر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں آئے اور حضرت مصلح موعود کی خدمت میں عریضہ بھیجا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ میرے علم کے مطابق خاندان حضرت خلیفہ اول کا کوئی فرد موجودہ فتنہ و سازش میں شریک نہیں۔حضرت مصلح موعود کی طرف سے اس کے جواب میں انہیں حسب ذیل مکتوب موصول ہوا۔عزیزم عبد الواسع صاحب! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ آپ کا خط ملا۔کوئی فیصلہ آپ کے بیان پر نہیں کیا گیا۔اس لیے یہ کہنا کہ ہم نے کوئی ایسی بات نہیں سنی اس سے کوئی فائدہ نہیں۔آپ کی گواہی NEGATIVE۔ا ہے اور NEGATIVE گواہی کوئی گواہی نہیں ہوتی۔میرے پاس حلفیہ گواہیاں چند لوگوں کی موجود ہیں جن کو عنقریب شائع کیا جائے گا۔جن میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ