انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 86

انوار العلوم جلد 25 86 سیر روحانی (8) کے ہاتھ دھلوا رہا ہے۔خدا تعالیٰ اس کو بھی اس غلامی سے آزاد کرے اور پھر تخت شاہی پر بٹھائے تاکہ ہم لوگ بھی سر خرو ہوں اور ہماری بھی عزت دنیا میں قائم ہو۔ہماری عزت تو اسلام سے ہی ہے۔اگر اسلام کی عزت نہیں تو ہماری کوئی عزت نہیں۔ایسی عزت سے لعنت بہتر ہے جو اسلام کے نقصان کے بعد ہم کو حاصل ہو۔پھر جو تمہارے باہر کے بھائی ہیں اور مبلغ ہیں ان کے لئے دعائیں کرو، ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے بھی دعائیں کرو۔ہندوستان کے مسلمان بھی بڑی مشکلات میں ہیں۔بے شک وہ ایک دنیوی حکومت کہلاتی ہے لیکن پھر بھی اکثریت مسلمانوں کے ساتھ پوری طرح انصاف نہیں کر رہی۔ان کے لئے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے اور ان میں سے بھی کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خاص طور پر دعا کرو کہ وہ ان کا حامی اور ان کا محافظ ہو۔پھر جو اپنے مبلغ ہیں ان کے لئے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت دے۔اپنے لئے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں دین کی خدمت کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ وعدے کرنے کی توفیق دے اور اچھے سے اچھے طور پر پورا کرنے کی توفیق دے تا کہ ہمارے تمام کام خوش اسلوبی سے طے ہوں اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو کر جائیں۔جن لوگوں نے اس وقت خدمت کی ہے حفاظت کے کام کی یا لنگر کے کام کی یا کھانا پہنچانے کے کام کی۔یہ سارے کے سارے جو خدمت کرنے والے ہیں در حقیقت اللہ کے لئے انہوں نے کام کیا ہے اس لئے وہ مستحق ہیں کہ ہم ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول کرے اور اعلیٰ سے اعلیٰ انعام ان کو دے۔اور پھر یہ بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے بڑھانے کے سامان پیدا کرے، لوگوں کے دلوں سے بغض اور نفرت دور کرے اور ہمیں وہ طریقے بتائے کہ جن کے ذریعہ سے ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف کھینچ کر لائیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کرنے والی جماعت بڑھتی چلی جائے اور اس کے لئے قربانی کرنے والے ترقی کرتے چلے جائیں اور ہمارے ملک کے لوگوں میں ہماری نسبت جو بدظنیاں ہیں وہ دور ہوں اور جو ہماری نیکیاں ہیں وہ ان کے سامنے آئیں۔اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے ، اللہ تعالیٰ