انوارالعلوم (جلد 25) — Page 33
انوار العلوم جلد 25 33 سیر روحانی (8) سمجھدار اور عقلمند سمجھا جاتا تھا تجویز کیا کہ اس کو میکسیکو کا بادشاہ بنا دیا جائے۔یہ جا کر انتظام کر لے گا۔اُس وقت میکسیکو میں کوئی بادشاہ نہیں ہوتا تھا۔اُس نے جاتے وقت اپنے اُن درباریوں میں سے جو شاہی درباری تھے ایک بڑا ہی قابلِ اعتبار آدمی ساتھ لے جانے کے لئے چنا اور کہا کہ یہ میر ا نا ئب ہو گا اور میری مدد کرے گا۔غرض وہ میکسیکو میں گیا اور امریکہ، انگلینڈ اور فرانس وغیرہ کے دباؤ ڈالنے سے وہاں اس کی بادشاہت قائم کر دی گئی اور اُس نے کام شروع کر دیا لیکن امریکہ کے لوگ بادشاہوں کے عادی نہیں تھے۔تھوڑے ہی دنوں میں وہاں بغاوت شروع ہو گئی اور بڑوں اور چھوٹوں سب نے مل کر کہا کہ ہم تو اس بادشاہ کو ماننے کے لئے تیار نہیں اور وہ سارے کے سارے مقابل میں اُٹھ کھڑے ہوئے آخر اُس کو ملک سے بھاگنا پڑا۔جب وہ وہاں سے بھا گا تو سارے اُس کا ساتھ چھوڑ گئے۔سوائے اُس درباری کے جس کو اُس نے اپنے ساتھ رکھا تھا۔تاریخ گواہی دیتی ہے کہ اُس نے ایسے ایسے مصائب جھیلے اور ایسی ایسی مصیبتیں اُٹھائیں کہ پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن بڑی بڑی سخت تکلیفوں اور جان جوکھوں میں بھی اُس نے اُس کا ساتھ نہ چھوڑا۔کہنے لگا آپ نے اُس کا حال پڑھا ہے ؟ میں نے کہا میں نام تو نہیں جانتا پر یہ میں نے پڑھا ہے کہ اُس کا ایک ساتھی اُس کے ساتھ گیا تھا اور وہ بڑ اوفادار تھا۔کہنے لگائیں اُس کا پوتا ہوں۔اب آپ سمجھ لیجئے کہ آپ مجھ پر کتنا اعتبار کر سکتے ہیں۔میں نے کہا اعتبار تو جتنا چاہو کر الو پر بات ہی کوئی نہیں میں کیا کروں۔چیف انجینئر کی مضحکہ خیز پیشکش کہنے لگا خیر پھر آپ نہیں کرتے تو میں تو کم از کم اپنی طرف سے پیشکش کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ گئے تو تھے انگریزوں کے خلاف منصوبہ کرنے کے لئے لیکن مشکل آپ کو یہ پیش آئے گی کہ آپ اپنے مبلغوں کو ہدایات کس طرح بھیجیں کیونکہ خط تو سنسر ہو جاتے ہیں اور اگر وہ پکڑے جائیں تو آپ کی ساری سکیم فیل ہو جاتی ہے اس لئے میں آپ کو یہ تجویز بتاتا ہوں کہ جب آپ نے ہدایتیں لکھ کر اپنے مبلغ کو بھیجنی ہوں تو میر اجہاز ہمیشہ فرانس جاتا رہتا ہے۔میرے ذریعہ آپ اُسے ہدایت بھیجیں اُدھر