انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 344 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 344

انوار العلوم جلد 25 344 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات اس کی کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا۔باقی رہا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کے متعلق کہا " دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا" 19 اس حضرت خلیفہ اول کے جاہل بیٹے کی سمجھ میں یہ بھی نہیں آیا کہ کر دور ہر اندھیرا ایک بڑی دینی دعا ہے اور سورۃ الناس کا خلاصہ ہے اور چاہئے تھا کہ اس دعا کی وجہ سے میاں عبد الوہاب اور ان کے ساتھی اپنے انجام سے ڈر جاتے جس کی خبر اس دعا میں دی گئی تھی۔ذیل میں کچھ اور دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شائع کی جاتی ہیں ان کو پڑھ کر دوست دیکھ لیں کہ آیا حضرت مسیح موعود نے اپنی اولاد کے لئے دنیا مانگی ہے یا دین مانگا ہے اور میاں عبد الوہاب صاحب اپنے دعویٰ میں راست باز ہیں یا کذاب۔کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ہے ہمارا رہبر تیرا نہیں ہے ہم سر روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تو شیطان سے رکھیو دور اپنے حضور رکھیو جان پرز نور رکھیو دل پر سرور رکھیو ان پہ میں تیرے قربان رحمت ضرور رکھیو روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي فضل سب پر یکسر رحمت سے کر معطر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر دور ان سے یارب دنیا کے سارے پھندے چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے