انوارالعلوم (جلد 25) — Page 295
انوار العلوم جلد 25 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 295 است ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب۔۔۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام پیغام ( تحریر کردہ جنوری 1956ء) ”میرے امریکہ کے عزیز بھائیو! جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی وفات سے دو سال قبل وصیت کے طور پر ضروری ہدایات اس دستاویز کی شکل میں شائع فرما دی تھیں جو " الوصیت" کے نام سے موسوم ہے۔یہ دستاویز بہت اہم ہے ہر احمدی کو چاہیئے کہ وہ اس کا ضرور مطالعہ کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب نے اس کا انگریزی ترجمہ بغور مطالعہ کر لیا ہو گا۔اگر اس کا انگریزی ترجمہ آپ لوگوں کو بآسانی دستیاب نہ ہو سکتا ہو تو میں برادرم خلیل احمد ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے "الوصیت " کا جلد از جلد ترجمہ کر کے آپ سب میں اسے تقسیم کرا دیں۔مجھے یقین ہے کہ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ میں سے ہر ایک میں یہ شدید خواہش پیدا ہو گی کہ وہ بھی اس عظیم الشان تحریک میں جو اس میں بیان کی گئی ہے اور جو اسلام اور ، احمدیت کی ترقی کے لئے نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے شامل ہونے کی سعادت حاصل اس دستاویز کا مطالعہ کرنے پر آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ اس میں جو سکیم بیان کی گئی ہے اس کے مطابق جماعت کے ہر اُس فرد سے جو اِس میں حصہ لینا چاہتا ہے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائداد کے دسویں حصہ یا جائداد کی قیمت کے دسویں۔