انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 124

انوار العلوم جلد 25 ہو جاتا ہوں۔124 احباب جماعت کے نام پیغامات بوقت نو بجے صبح مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی از کراچی "19-4-1955 پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-20 (الفضل24 / اپریل 1955ء) "برادران! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آج 20 تاریخ ہے اور انشاء اللہ 30 کو ہم جا رہے ہیں۔گرمی ان دنوں کراچی میں بڑی شدید پڑ رہی ہے اور اس وجہ سے طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے مگر باوجود اس کے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بیماری کے بعض حصوں میں کمی ہے۔آج ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بڑے اصرار سے اپنا خیال ظاہر کرتے تھے کہ فالج حقیقی نہیں ہے بلکہ محض عرضی 3 ہے۔چونکہ ہوائی سفر قریب آ رہا تھا اس لئے خیال کیا گیا کہ ایک دفعہ دل کے ماہر ڈاکٹروں سے پھر مشورہ کر لیا جائے۔چنانچہ کراچی کے سب سے بڑے ماہر قلب ڈاکٹر ایم شاہ صاحب جو اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور امریکہ سے خاص طور پر اس کا مطالعہ کر کے آئے ہیں سے خواہش کی گئی کہ وہ ایک دفعہ جانے سے پہلے آلہ تحقیق قلب سے دل کا پھر مطالعہ کر لیں۔چونکہ اُس آلہ کا گھر پر لانانا ممکن تھا اس لئے ہسپتال میں دکھانے کا فیصلہ ہوا۔چنانچہ میں آج صبح دس بجے وہاں گیا۔ڈاکٹر شاہ صاحب نے نہایت محبت اور توجہ سے آلہ تحقیق قلب لگا کر دل کی حرکات کا مطالعہ کیا اور آلہ کھولنے کے بعد میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ مبارک ہو دل سو فیصدی ٹھیک ہے۔پھر فرمایا کہ ہوائی سفر کا فیصلہ نہایت مبارک ہے۔میں آپ کو یہی مشورہ دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا