انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 100

انوار العلوم جلد 25 100 احباب جماعت کے نام پیغامات اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اس نیکی میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔وَالسَّلَام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی "11-3-41955 (الفضل 15 مارچ 1955ء) پیغام از لاہور مورخہ 1955ء-3-15 بوقت شب ترجمه از انگریزی: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اب رو بصحت ہوں۔اگر چہ کل شام بہت پریشانی رہی گاہے گاہے دل کا حملہ ہو تا رہا۔لیکن ڈاکٹروں کی متفقہ رائے یہ تھی کہ یہ صرف دل کے ظاہری فعل سے تعلق رکھنے والے معمولی حملے تھے کسی قسم کی دل کی عضوی اور اندرونی خرابی سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔بلکہ ان کی وجہ صرف معدے اور ہاضمے کی خرابی تھی۔ان حملوں کے باوجود انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ مجھے لارنس گارڈن میں سیر کے لئے جانا چاہیئے۔چنانچہ میں سیر کے لئے گیا اور اس کا میری صحت پر بہت خوشگوار اثر پڑا۔جب ہم سیر سے واپس آئے تو عام حالت بہت اچھی تھی۔لیکن سابقہ حملے کی وجہ سے دماغ میں ایک قسم کا خوف سا بیٹھ گیا تھا۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کئی گھنٹے تک میرے پاس رہے اور نبض دیکھتے رہے۔اس سے دل میں اعتماد بحال ہو گیا اور میں کئی گھنٹے گہری نیند سویا۔صبح حالت نسبتا بہتر تھی۔میں اپنے کمرے میں ٹہلتا رہا۔دن میں بہت سے ڈاکٹروں کو مشورے کے لئے بلایا گیا۔ان میں ایک جرمن ڈاکٹر بھی شامل تھا۔جرمن ڈاکٹر نے برقی مشین کے ذریعہ دل کے فعل کا عکس (CARDIOGRAM) اتارا۔وہ بھی حتمی طور پر ڈاکٹر کرنل الہی بخش کی اس رائے سے متفق تھا کہ حملے کی شدت خواہ کسی بھی نوعیت کی تھی وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب دور ہو چکی ہے اور اس کے کسی قسم کے برے اثرات باقی نہیں ہیں کہ جن سے بیماری کا نشان ملتا ہو۔اور یہ کہ اب