انوارالعلوم (جلد 25) — Page 48
انوار العلوم جلد 25 48 سیر روحانی (8) مجرم اپنے اعمال بھول جائیں گے مگر بہر حال فرماتا ہے کہ ہمیں کسی ڈائری نویس کی ضرورت نہیں، خدا تعالیٰ کے علم میں سب کچھ ہو گا کسی ریکارڈ کی ضرورت نہیں ہم b تو آپ سب کچھ جانتے ہیں۔چنانچہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس دلیل کو بھی لے گا۔فرماتا ہے يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللهُ جَمِيعًا فَيُنَتِتُهُمْ بِمَا عَمِلُوا احْصُهُ اللَّهُ وَ نَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شهید 13 جب قیامت کے دن ان سب کو اکٹھا کیا جائے گا تو اللہ تعالی علاوہ ان ڈائریوں کے اور علاوہ اس ریکارڈ کے فَيُنَيَّتُهُم بِمَا عَمِلُوا فرمائے گا ہمیں آپ بھی پتہ تھا، لواب سن لو ہم تمہیں سناتے ہیں۔چنانچہ وہ اُن کے سارے اعمالنامے انہیں سنانے شروع کر دیگا۔احضه اللهُ وَ نَسُوه اور جب وہ بیان کرے گا تو پتہ لگے گا کہ اُن کے اعمال خدا کو تو یاد تھے مگر وہ آپ بھول گئے تھے کہ ہمارے یہ یہ اعمال ہیں۔گویا سب کچھ کرنے کے باوجود اُن کو پتہ نہیں تھا کہ ہم نے کیا کام کئے ہیں۔جب خدا نے سنائے تو انہیں پتہ لگ گیا کہ تفصیل کیا ہے۔وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ اور اللہ تعالیٰ تو ہر چیز کا نگران اور گواہ ہے۔فرشتوں کی اُس کو ضرورت نہیں صرف لوگوں پر حجت قائم کرنے کے لئے اُن کی ضرورت ہے۔ملائکہ کی ضرورت کے متعلق ایک لطیف نکتہ اس جگہ اس سوال کا جواب بھی آگیا جو بعض لوگ کیا کرتے ہیں کہ جب خدا عالم الغیب ہے تو فرشتوں کی کیا ضرورت ہے؟ فرماتا ہے فرشتوں کی تمہارے لئے ضرورت ہے اس کے لئے ضرورت نہیں۔چنانچہ جب وہ قاضی القضاۃ ان مجرموں کو کچا چٹھا سنانا شروع کرے گا تو ان پر یہ راز کھلے گا کہ وہ اپنے ہزاروں اعمال بھول گئے تھے اب اس بیان سے بُھولی ہوئی باتیں انہیں پھر یاد آنی شروع ہو نگی۔خدا تعالیٰ کے علم ازلی کی شہادت اس کے بعد فرماتا ہے کہ ان ڈائریوں کے علاوہ جو فرشتوں نے لکھ رکھی ہیں اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہم نے جو کچھ تم کو بتایا ہے اس کے علاوہ بھی ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں