انوارالعلوم (جلد 25) — Page 511
انوار العلوم جلد 25 511 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے سے گزر گئے اور کسی کو نظر نہیں آئے۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی شان تھی۔مولوی عبد الرحمن صاحب صحابی بھی نہیں تھے تابعی تھے ان کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہوا کہ پولیس وارنٹ لے کر کھڑی تھی لیکن وہ سامنے سے گزر گئے اور جب پولیس سے پوچھا گیا کہ تم نے انہیں پکڑا کیوں نہیں؟ تو کہنے لگے ہم نے انہیں دیکھا ہی نہیں۔تو جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق رہے گا۔خدا تعالیٰ کا تعلق بھی ہمارے ساتھ رہے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا رہے گا اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ ہماری طرف ترچھی آنکھوں سے دیکھے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً آگے بڑھیں گے اور ہمارے اور اُس کے درمیان حائل ہو جائیں گے۔اور وہ مدد ہمیں حاصل ہو گی جس کو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ بھی ترستے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہاری مدد کرے۔“ الفضل 26، 27 مارچ 1957ء) 1 الصف: 15 2 اليواقيت والجواهر جلد 2 صفحہ 342 مطبوعہ بیروت لبنان 1997ء السيرة الحلبيه جلد 2 صفحہ 74 مطبوعہ بیروت لبنان 2002ء 4 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 140 مطبوعہ مصر 1936ء 5 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 144 مطبوعہ مصر 1936ء (مفہوم) 6 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 101،100 مطبوعہ مصر 1936ء 7 المائده: 25 8 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267 مطبوعہ مصر 1936ء ومتی باب 26 آیت 14 تا 16 و آیت 47 تا50 10 النور : 56 11 المائده: 68 12 رسالہ الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحه 305