انوارالعلوم (جلد 25) — Page 375
انوار العلوم جلد 25 375 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات اظہار کیا کہ غلام رسول 35 جو میری خلافت کا پروپیگنڈا کر رہا ہے اس کو میں نے 1950ء،1951ء میں سلسلہ کے روپے میں سے پچاس روپے دیئے تھے اور اس طرح کچھ رقم اجمیری کو دی تھی اور اس کے لیے ناصر احمد کی دشمنی کی یہ وجہ ہے کہ ناصر احمد نے یہ ساری بے ضابطگیاں انجمن کے سامنے رکھی تھیں۔مرزا محمود احمد 19-10-1956 تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 120،119) (30) فیض الرحمن صاحب فیضی کے متعلق مشروط معافی کا اعلان ” ملک فیض الرحمن صاحب فیضی نے اپنے بھائی ملک عبد الرحمن صاحب خادم اور اپنے بہنوئی راجہ علی محمد صاحب کی موجودگی میں اپنے لئے معافی طلب کی اور خادم صاحب نے کہا کہ اِس دفعہ آپ معاف کر دیں، آئندہ ان کے خلاف کوئی شکایت نہیں پیدا ہو گی۔اس پر میں نے ان سے وعدہ کیا کہ میں انہیں مشروط معافی دے دوں گا اور وہ شرطیں یہ ہیں۔1۔وہ الفضل میں اپنے اُن رشتہ داروں سے براءت کا اظہار کریں جو مخالفت کر رہے ہیں جیسے ملک عزیز الرحمن اور بشیر رازی۔2۔اسی طرح اُن دوسرے لوگوں سے جو فتنہ پیدا کر رہے ہیں مگر معافی صرف اِس بات کی ہو گی کہ میں اپنے دل میں ان سے خفگی دور کر دوں گا اور آئندہ ان کو خادم صاحب اپنی والدہ صاحبہ، اپنی بڑی ہمشیرہ صاحبہ اور راجہ علی محمد صاحب سے نیز اپنے خسر اور ساس سے ملنے کی اجازت ہو گی۔لیکن معافی کے یہ معنی نہیں ہوں گے کہ ان ریزولیوشنوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جو صدر انجمن احمد یہ لاہور، انجمن ربوہ اور دیگر جماعتوں نے پاس کئے ہیں۔وہ سعد بن عبادہ کی طرح اگر ان کو توفیق ملے احمد یہ مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن اپنے مذکورہ بالا رشتے داروں کے سوا عام احمدیوں سے ان کو میل جول کی اجازت نہیں ہو گی۔سوائے اس کے کہ ایک لمبے تجربہ کے بعد ریزولیوشنوں کا کوئی اور حصہ بھی ان کے متعلق منسوخ کر دیا جائے۔خادم صاحب نے مجھے کہا کہ شاید