انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 356 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 356

انوار العلوم جلد 25 356 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات آمادہ کرنے کے لئے ہیں۔اس آخری حصہ پر فرشتے زیادہ زور دیتے ہیں۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی 66 "1-9-41956 " (20) ایک تازہ رؤیا وو (الفضل 7 ستمبر 1956ء) یہ رویا کیم اور 2 ستمبر 1956ء کی درمیانی رات کی ہے۔میں نے خواب میں دیکھا جیسے کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے (اغلبا فرشتہ ہی ہو گا کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اُس کی یہ غرض ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔یا جب آپ کسی خاص طرف مڑیں تو وہ کس سرعت سے آپ کے ساتھ مڑتی ہے۔یا جب آپ اپنی منزلِ مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزلِ مقصود کو اختیار کر لیتی ہے۔جب وہ فرشتہ یہ کہہ رہا تھا تو میری آنکھوں کے سامنے جلا ہوں کی ایک لمبی تانی آئی جو بالکل سیدھی تھی اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ صراطِ مستقیم کی مثال ہے جس کی طرف آپ کو خدا لے جارہا ہے اور ہر فتنہ کے موقع پر وہ دیکھتا ہے کہ کیا جماعت بھی اسی صراطِ مستقیم کی طرف جارہی ہے یا نہیں۔تانی دکھانے سے یہ بھی مراد ہے کہ کس طرح نازک تاگے آپس میں باندھے جا کر مضبوط کپڑے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں یہی حالت جماعت کی ہوتی ہے۔جب تک ایک امام کا رشتہ اُسے باندھے رکھتا ہے وہ مضبوط رہتی ہے اور قوم کے ننگ ڈھانکتی رہتی ہے لیکن امام کا رشتہ اس میں سے نکال لیا جائے تو ایک چھوٹا بچہ بھی اُسے توڑ سکتا ہے اور وہ تباہ ہو کر دنیا کی یاد سے مٹادی جاتی ہے۔فَتَدَبَّرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ نوٹ: کچھ عرصہ سے میں نے اپنی خواہیں چھپوانی بند کر دی تھیں۔اس کی وجہ یہ تھی کہ میرا اخیال ادھر پھر گیا تھا کہ رؤیا کو با قاعدہ چھپوانا ماموروں کا کام ہے لیکن اب