انوارالعلوم (جلد 25) — Page 74
انوار العلوم جلد 25 74 سیر روحانی (8) جائیگی اور تمہاری حکومت کو توڑ دیگی۔ گویا یہ جاگیر تمہارے پاس سے کچھ دنوں کے لئے ہم چھین لیں گے۔ پس یہ شرطی بات ہے ۔ ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ مگر کچھ مدت کے بعد ہم پھر یہ جاگیر تم کو واپس دے دینگے اور تمہاری طاقت اور قوت قائم کر دینگے وَ امْدَادُكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا اور ہم تم کو مال دینگے اور بیٹے دینگے اور تمہیں بہت زیادہ تعداد میں بڑھا دینگے اور طاقتور بنا دینگے اور پھر یہ جائداد تمہارے پاس واپس آجائے گی۔ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا خُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَثْبِيرًا لیکن پھر ایک وقت کے بعد ہم دوبارہ یہ جاگیر تم سے چھین لیں گے گے۔ ۔ جب وہ دوسر سرا ا وعدہ وعدہ آئے گا گا یعنی ۔ وَعْدُ الْآخِرَةِ آئے گا لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ تا کہ وہ لوگ جن کو عارضی طور پر ہم یہ جاگیر دینے والے ہیں وہ تمہارے منہ خوب کالے کریں۔ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ پہلی دفعہ بھی جب ہم نے جاگیر تم سے چھینی تھی تو اُس وقت بھی تمہاری عبادت گاہ کو اور تمہارے خانہ کعبہ کو دشمن نے برباد کیا تھا اس دفعہ بھی یہ دشمن گھسے گا اور تمہارے خانہ کعبہ کو برباد کریگا۔ وَلِيُتَبِرُوا مَا عَلَوا تثبیرا اور جس جس علاقہ میں جائے گا اُسے تباہ کرتا چلا جائے گا۔ گویا دوبارہ ہم پھر یہ جاگیر لے لیں گے ۔ عَلی رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ مگر پھر ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ جاگیر واپس آئے۔ یہاں یہ نہیں فرمایا کہ تمہاری طرف آئے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے گا یعنی اس بدنامی کو دور کر دیگا، یہ نہیں کہ پھر وہ یہودیوں کے ہاتھ میں آجائے۔ وَإِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا اور اگر تم اپنی شرا ارتوں سے باز نہ آئے تو پھر ہم یہ جائداد ا یہ جائداد تم سے چھین لیں گے اور یہ پھر ایک اور قوم کے پاس جائے گی۔ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا اور جہنم کو ہم تمہارے لئے قید خانہ بنادیں گے یعنی پھر تم اس ملک میں واپس نہیں آؤ گے۔ اب دیکھو اس جگہ اتنے وعدے کئے گئے ہیں۔ بابلیوں کا فلسطین پر قبضہ اول یہ جاگیر کچھ عرصہ تمہارے پاس رہے گی مگر اس کے بعد بابلیوں کی معرفت یہ جاگیر چھینی جائے گی۔ چنانچہ بابلی فوجیں آئیں اور انہوں نے عبادت گاہیں بھی تباہ کیں، شہر بھی تباہ کئے اور