انوارالعلوم (جلد 25) — Page 32
انوار العلوم جلد 25 32 سیر روحانی (8) کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھ پر بڑا احسان ہو گا آپ چائے پی لیں خیر وہ اکیلا ہی مجھے لے گیا اور باقی ساتھیوں کو ہم نے باہر چھوڑ دیا ہم کمرہ میں بیٹھے اور اُس نے چائے پلائی۔چیف انجینئر کی غلط فہمی چائے پلانے کے بعد کہنے لگا میری ایک عرض بھی ہے۔میں نے کہا فرمائیے۔میں سمجھ گیا کہ اس کو کوئی کام ہی تھا۔کہنے لگا میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ انگلینڈ کیوں گئے تھے ؟ میں نے کہا میں انگلینڈ یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی ترقی کے لئے وہاں کیا کیا مواقع ہیں اور ہمارا مشن تبلیغ میں کس حد تک کامیاب اور کن اسباب کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے؟ ہنس کر کہنے لگا یہ تو ہو ئیں لوگوں سے کرنیوالی باتیں اصل وجہ مجھے بتائیے۔میں نے کہا لوگوں سے اور تمہارے ساتھ باتیں کرنے میں کیا فرق ہے ؟ تم بھی لوگ ہو اور لوگ بھی لوگ ہیں اس میں میرے لئے فرق کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کہنے لگا نہیں نہیں۔آپ مجھ پر اعتبار کریں میں کسی کو نہیں بتاتا۔میں نے کہا میری بات ہی ایسی کوئی نہیں جو کسی کو بتانے والی نہ ہو تم نے بتانا کیا ہے؟ اس پر اُس نے پھر اصرار کیا کہ سچی بات مجھے بتا دیں۔اس کے مقابل پر جب پھر میں نے اصرار کیا اور کہا کہ سوائے اِس بات کے اور کچھ بھی نہیں کہ میں تبلیغی میدان کے لئے راستہ کھولنے کے لئے گیا تھا اور یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی تبلیغ اِن ملکوں میں کس طرح ہو سکتی ہے تو پھر اُس نے بڑے افسوس سے کہا کہ میں کس طرح آپ کو یقین دلاؤں کہ میں کون آدمی ہوں۔میکسیملین سے اپنے پھر کہنے لگا، سیکسیملیر 5 آپ نے (MAXIMILIAN) کا نام سنا ہوا ہے؟ رشتہ داری تعلقات کا اظہار میں نے کہاہاں میں نے سنا ہوا ہے وہ آسٹریلیا کا ایک شہزادہ تھا۔میکسیکو میں فساد ہونے پر یورپ کی حکومتوں نے تجویز کی کہ اس ملک میں اگر ہم کسی کو بادشاہ مقرر کر دیں تو اس ملک کے فسادات دُور ہو جائیں گے۔چنانچہ انہوں نے میلسیملین کے متعلق جو آسٹریلیا کے شاہی خاندان کا ایک شہزادہ تھا اور بڑا