انوارالعلوم (جلد 25) — Page 437
انوار العلوم جلد 25 437 قرون اولیٰ کی مسلمان خو کے وقت اس نے میرے لئے قربانی کی، کیا میں اُسے بھول سکتا ہوں ؟ تمہارا مقام اپنی جگہ ہے اور خدیجہ کا مقام اپنی جگہ ہے۔اس نے میری اُس وقت خدمت کی جب ساری دنیا مجھے چھوڑ چکی تھی۔وہ میرے دشمنوں کے مقابلہ میں میرے ساتھ پہاڑ بن کر کھڑی رہی۔ย پھر حضرت خدیجہ کی خدمات کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس قدر اثر تھا کہ ایک دفعہ ان کی بہن ملنے کے لئے آئیں۔اُن کی آواز حضرت خدیجہ کی آواز سے ملتی تھی۔ان کی آواز جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں پڑی تو آپ کو یوں معلوم ہوا کہ گویا حضرت خدیجہ آگئی ہیں۔تاریخ میں آتا ہے کہ آپ اس کی آواز سُن کر بے قرار ہو گئے اور اس بے کلی کی حالت میں فرمانے لگے۔ہائے میری خدیجہ ہائے میری خدیجہ ا یعنی میری خدیجہ کہاں سے آگئی ! لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! خدیجہ کو تو فوت ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں یہ اُن کی بہن ہے۔10 اب دیکھ لو! حضرت خدیجہ کی وفات کے پندرہ سولہ سال بعد بھی ان کی آواز کے ساتھ ملتی جلتی آواز سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بے تاب ہو کر ہائے میری خدیجہ ! کہہ اُٹھنا اس بات کی کتنی واضح دلیل ہے کہ ان کی خدمات کا آپ کے دل پر گہرا اثر تھا اور وہ لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجو د بھی آپ کے دل سے محو نہیں ہو ا تھا۔تو اسلام کی ابتداء میں بھی عورتوں نے ہی زیادہ خدمات کی ہیں۔جب آپ نے دعویٰ نبوت کیا تو سارے مکہ والے آپ کے مخالف ہو گئے۔اس وقت اگر آپ کو نہیں پناہ ملتی تھی تو آپ کی پھوپھی کی لڑکی اہم بانی کے گھر میں ملتی تھی۔پرانے صحابہ کہا کرتے تھے کہ ہم اہم پانی کے گھر جا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین سیکھا کرتے تھے۔غرض پہلی ہستی جس نے آپ کی مالی خدمت کی اور غار حرا میں عبادت کے زمانہ میں آپ کو کھانا وغیرہ با قاعدگی سے پہنچایا وہ ایک عورت ہی تھی اور دعوی نبوت کے بعد جب سارا مکہ آپ کا مخالف ہو گیا تھا تو جس نے آپ کو پناہ دی وہ عورت ہی تھی۔