انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 427

انوار العلوم جلد 25 427 قرون اولیٰ کی مسلمان خا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ قرونِ اولی کی مسلمان خواتین کا نمونہ اپنے سامنے رکھو (فرموده 21/ اکتوبر 1956ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اسلامی تعلیم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے اسلام میں عورت کا مقام کہ اسلام میں دیگر مذاہب کی نسبت عورت کے درجہ کو بہت بلند کیا گیا ہے۔گو موجودہ زمانہ میں مغربیت کے اثر کے ماتحت خود مسلمانوں نے عورت کے درجہ کو کم کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔اور بعض باتوں میں انہوں نے غلط اندازے بھی لگائے ہیں مثلاً کہا جاتا ہے کہ پردہ میں عورت کو صحیح تعلیم نہیں دی جاسکتی حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پردہ کے اندر ہی دین سیکھا تھا اور پردہ کے اندر ہی رہ کر وہ دین کی اتنی ماہر ہو گئی تھیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم آدھا دین عائشہ سے سیکھولے۔گویا سارے مرد مل کر آدھا دین سکھا سکتے ہیں اور حضرت عائشہ اکیلی آدھا دین سکھا سکتی ہیں حالانکہ حضرت عائشہ پر وہ کیا کرتی تھیں اور آپ نے جو دین سیکھا تھا وہ پردہ کے اندر رہ کر ہی سیکھا تھا۔پھر عورتوں نے اسلامی جنگوں میں وہ وہ کام کئے ہیں جو بے پر دہ یورپین عورتیں آج بھی نہیں کر رہیں۔حضرت ابو بکر کے زمانہ میں حضرت ضرار جو ایک بہادر صحابی تھے ، غفلت کی وجہ سے رومیوں کی قید میں آگئے اور رومی انہیں پکڑ کر کئی میل تک ساتھ لے گئے۔ان کی بہن خولہ کو اس کا پتہ لگا تو وہ اپنے بھائی کی زرہ اور سامانِ جنگ لے کر ے پر سوار ہو کر اُن کے پیچھے گئیں اور دشمن سے اپنے بھائی کو چھڑا لانے میں کامیاب ہو گئیں 2 اُس وقت رُومی سلطنت طاقت و قوت کے لحاظ سے ایسی ہی تھی جیسی