انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 422

انوار العلوم جلد 25 422 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات اور تم کتنے شوق سے ان کی ملاقات کے لئے جاؤ۔پھر اللہ تعالیٰ جو کائنات عالم کا مالک ہے۔محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا بھیجنے والا ہے۔اس کے متعلق اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ ہر ایک سے مل سکتا ہے تو کتنی بد قسمتی ہو گی کہ اس سے ملنے کی کوشش نہ کی جائے۔پس تم خدا تعالیٰ سے عاجزانہ دعائیں کرو اور کہو اے خدا! ہم تیرے کمزور بندے ہیں تو ہمیں طاقت دے ، تو ہمیں سچ دکھا اور تو ہم سے کلام کرتا کہ ہمارے دلوں کو اطمینان میسر ہو۔پھر جب کہ میں نے بار ہا بتایا ہے میری بیماری دعاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔اس لئے تم یہ بھی دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے کام والی زندگی عطا فرمائے اور مجھے دنیا میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کرنے کی توفیق دے۔دیکھو میرا ہر کام تمہاری طرف ہی منسوب ہوتا ہے۔اگر دنیا میں اسلام کی اشاعت ہو تو تم ہی فخر کرو گے کہ ہم امریکہ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، جرمنی میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، انگلستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں ، ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں گویا جو میرا کام ہو گا وہ تمہارا کام ہو گا۔اور تم ہر مجلس میں یہ کہہ سکو گے کہ ہم نے فلاں کام کیا ہے۔پس تم دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ میں کام کو اچھی طرح نبھا سکوں اور پھر وہ اس میں برکت دے اور اسلام کے دشمنوں کے دلوں کو کھولے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان ہیں۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ کی شان کو بلند کرے اور اندھوں کی آنکھیں کھولے تا کہ وہ آپ کی شان اور عظمت کو پہچانیں۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔دنیا میں ایک ہی خدا اور ایک ہی رسول رہ جائے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔“ 1 آل عمران: 119 2 النور: 56 23 سنن ابن ماجه ابواب النکاح باب ضرب النِّساءِ (الفضل یکم مئی 1957ء)