انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 380

انوار العلوم جلد 25 380 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات تم خلافت محمودیہ کی مخالفت کرتے رہو اور اس کے پر دے چاک کر دو۔جماعت احمدیہ سے خارج کرتا ہوں۔اسی طرح مذکورہ بالا الزامات کی بناء پر میاں عبد الوہاب کو بھی۔پس آج سے وہ جماعت احمدیہ کا حصہ نہیں ہیں اور اس سے خارج ہیں۔مجھے کچھ عرصہ سے برابر جماعت کے خطوط موصول ہو رہے تھے کہ یہ لوگ جب جماعت سے عملاً خارج ہو رہے ہیں تو ان کو جماعت سے خارج کرنے کا اعلان کیوں نہیں کیا جاتا؟ مگر میں پہلے اس لئے رُکا رہا کہ شاید وہ صحیح طور پر معافی مانگ لیں اور الزاموں کا ازالہ کر دیں۔مگر ان لوگوں نے نہ مجھ سے معافی مانگی نہ ان الزامات کا ازالہ کیا جو ان پر لگائے گئے تھے۔پس اب میں زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتا اور مولوی عبد المنان اور میاں عبد الوہاب دونوں کو جماعت احمدیہ سے خارج کرتا ہوں۔تمام جماعتیں اس بات کو نوٹ کر لیں۔اگر وہ صحیح طور پر براہ راست مجھ سے رجسٹری باخد رسید معافی طلب کریں گے نہ کہ کسی پیغامی یا غیر احمدی اخبار میں مضمون چھپوا کر ، تو اس پر غور کیا جائے گا۔سر دست ان کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے۔بعض اور لوگ بھی ان کے ہمنوا ہیں مگر ان کے متعلق مجھے اعلان کرنے کی ضرورت نہیں۔امور عامہ ان کے متعلق ساری باتوں پر غور کر رہا ہے۔وہ جب کسی نتیجہ پر پہنچے گا خود اعلان کر دے گا۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "27-11-1956 الفضل 29 نومبر 1956ء) 1 سیرت ابن ہشام جلد اوّل صفحہ 675 بقية الطريق الى بدر۔دمشق 2005ء(مفہوم) 2 تذکرہ صفحہ 109 تا 111 ایڈیشن چہارم 2004 ء 3 تذکرہ صفحہ 111 ایڈیشن چہارم 2004 ء