انوارالعلوم (جلد 25) — Page 376
انوار العلوم جلد 25 376 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات فیضی صاحب کے بھائیوں نے کوئی بات کہی ہو گی جس کے متعلق مر زا منظور احمد صاحب سمجھے کہ فیضی صاحب نے کہی ہو گی۔میں یہ واضح کر دینا چاہتاہوں کہ میں مرزا منظور احمد صاحب اور طاہر احمد کے بیان کو سچا سمجھتا ہوں۔اگر خادم صاحب کی اِس بات کو تسلیم کہ جائے کہ اُن کو غلط فہمی ہوئی ہے تو یہ اصول بھی آئندہ کے لئے تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگر کوئی شہادت ایسی ملے جس میں شہادت دہندہ کسی ایک شخص کے متعلق خیال کرتا ہو کہ اُس نے سلسلہ کی ہتک کی ہے تو خادم صاحب کے اوپر کے استدلال کے مطابق خاندان کے دوسرے افراد کے متعلق بھی جو اس مجلس میں شامل ہوں یہ فیصلہ کیا جائے کہ وہ بھی اِس فتنہ میں شامل ہیں کیونکہ غلط فہمی دونوں طرف لگ سکتی ہے۔کیونکہ جس طرح مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے متعلق یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ فلاں نہیں فلاں نے بات کی ہو گی۔اسی طرح یہ غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے کہ جس کے متعلق شبہ ہو کہ اُس نے بات کی ہے اُس نے نہیں باقیوں نے کی ہوگی۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی 66 "29-10-1956 (الفضل 31 /اکتوبر 1956ء) (31) چودھری عبد اللطیف صاحب کے متعلق مشروط معافی کا اعلان " آج مؤرخہ 20 نومبر 1956ء برادرم خان بہادر چودھری نعمت خان صاحب اپنے لڑکے چودھری عبد اللطیف صاحب کے ساتھ ملنے کے لئے آئے اور فرمایا کہ وہ لڑکا پوری طرح تو بہ کرنا چاہتا ہے اسے ملنے کا موقع دیا جائے۔چنانچہ میں نے اُن کے سامنے اُن کے بیٹے چودھری عبد اللطیف صاحب کو بلا لیا اور خان بہادر صاحب سے کہہ دیا کہ جہاں تک میری دلی رنجش دُور ہونے کا سوال ہے میں چودھری عبد اللطیف کو اس شرط پر معاف کرنے کو تیار ہوں کہ آئندہ اس کے مکان واقع نسبت روڈ پر وہ فتنہ پرداز لوگ