انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 370 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 370

انوار العلوم جلد 25 370 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات شاید سلسلہ کو بھی کچھ فائدہ پہنچ جائے گا۔چونکہ مولوی عبد المنان تحریک جدید کے ایک عہدے پر مقرر تھے اس لئے چودھری صاحب کا یہ سمجھنا مشکل تھا کہ وہ یا ان کے گہرے دوست کوئی بات سلسلہ کے خلاف کریں گے۔انہیں کیا معلوم تھا کہ چودھری غلام رسول نمبر 35 کی قسم کے لوگ اخباروں میں ان کو حضرت مولانا عبد المنان کر کے لکھیں گے۔چودھری صاحب نے مولوی عبد المنان وکیل التصنیف کی سفارش کی تھی۔انہوں نے حضرت مولانا عبد المنان کی سفارش نہیں کی تھی۔اس لئے ان پر الزام لگانا درست نہیں۔اور جیسا کہ انہوں نے لکھا ہے الا عمَالُ بِالنِّيَّاتِ اُن کی نیت کو دیکھنا چاہیے جو ظاہر ہے عمل کو نہیں دیکھنا چاہیئے۔ہاں جو لوگ واقعات کے ظاہر ہو جانے کے بعد بھی ایسے لوگوں میں کھتے ہیں وہ اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دے دیتے ہیں کہ اُن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ 27 وَ أَخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ محترم چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا خط وو ہیگ 7 ستمبر 1956ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سید ناو امامنا السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ حضور کے ارشاد کے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے خاکسار کو محترمہ عائشہ صاحبہ (جنہیں خاکسار تو ذاتی طور پر نہیں جانتا) کے خط کی نقل ارسال کی ہے جو محترمہ مذکورہ نے حضور کی خدمت اقدس میں لکھا ہے۔ان بچوں نے اگر ایسی کوئی بھی بات کہی ہے تو بہت دکھ دینے والی بات ہے انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔خاکسار نے مکرمی مولوی عبد المنان عمر صاحب کے امریکہ جانے کے متعلق جو کوشش کی اس میں خاکسار کی نیت اپنے علم کے مطابق سلسلہ کے ایک عالم اور مخلص خادم کے لئے ایک موقع بہم پہنچانا تھا جس سے وہ خود بھی فائدہ اٹھا سکیں اور سلسلہ کی خدمت کا اس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کر سکیں۔خاکسار کا ان کے متعلق بوجہ ان کے سلسلہ میں