انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 360

انوار العلوم جلد 25 360 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات شائع کرے جو انہوں نے آج سے چند مہینے یا چند سال پہلے شائع کئے ہوں اور وہ پورے ہو گئے ہوں۔اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو ہمارا جواب اس کو یہ ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔اس مضمون کے لکھنے کے بعد ملک عبد الرحمن صاحب خادم کا اپنا خط بھی ملاجو شائع کیا جارہا ہے اور جو ایڈیٹر سفینہ کے جھوٹ کا ایک بین ثبوت ہے۔مرزا محمود احمد "8-9-1956 (الفضل 11 ستمبر 1956ء) (22) مولوی علی محمد صاحب اجمیری کے خط کا جواب مولوی علی محمد صاحب اجمیری آپ کا خط ملا۔آپ نے میری اس بات کی تردید کی ہے کہ مرزا بشیر احمد صاحب کے متعلق اللہ تعالیٰ کے الہام ہیں وہ ان کو بچالیں گے۔اور لکھا ہے۔میاں منان کے متعلق آپ نے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔حالانکہ یہ صریحاً جھوٹ ہے۔میں نے جو الفاظ عبد المنان کے متعلق استعمال کئے ہیں وہی عبد الوہاب کے متعلق کئے ہیں۔اور لکھا ہے کہ میاں عبد الوہاب اور عبد المنان پارٹی ناکام و نامراد رہے گی، خدا جس کو چاہے گا خلیفہ بنائے گا۔اور یہ خلیفہ گر دونوں جہاں کی ناراضگی خدا تعالیٰ کی طرف سے حاصل کریں گے۔کیا یہ سخت لفظ ہیں کہ عبد الوہاب اور عبد المنان پارٹی ناکام و نامرادر ہے گی اور خدا جس کو چاہے گا خلیفہ بنائے گا؟ آپ نے لکھا ہے یہ دونوں کسی کی زبان نہیں پکڑ سکتے۔گویا آپ کے نزدیک پارٹی ۷ مگر یہ اس میں شامل نہیں۔میں نے بھی تو یہی لکھا تھا کہ عبد الوہاب اور عبد المنان پارٹی ناکام رہے گی۔گویا آپ کے نزدیک اگر پارٹی عبد المنان کا نام لے تو خدا کی نصرت اسے حاصل ہو گی، شاید کسی اور کا نام لے تو تباہ ہو جائے گی۔گویا آپ کے نزدیک خدا کا الہام اور آپ کا علم برابر ہیں۔آپ نے دونوں باتوں کا ایک نتیجہ نکالا ہے۔میں نے تو یہ لکھا تھا کہ چونکہ میاں بشیر احمد صاحب کے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں تو ہے