انوارالعلوم (جلد 25) — Page 355
انوار العلوم جلد 25 355 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات (18) مکرم چودھری محمد عبد اللہ خان صاحب امیر کراچی اور مکرم محمد اقبال شاہ صاحب آف نیروبی مشرقی افریقہ کے اخلاص بھرے خطوط ملنے پر جواب جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان و اخلاص میں برکت بخشے۔ایمان کا مقام یہی ہے۔میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے کہ ہماری جماعت میں تین قسم کے لوگ ہیں۔ایک وہ جو مولوی صاحب یعنی حضرت خلیفہ اول کی وجہ سے داخل ہوئے ہیں، ایک وہ طبقہ جو تعلیم یافتہ ہے اور اس لئے ہماری جماعت میں داخل ہوا ہے کہ یہ منظم جماعت ہے۔ان کی وجہ سے سکول اور کالج کھولے جائیں۔ایک وہ جو میرے الہام اور میری صداقتوں کو دیکھ کر ایمان لائے ہیں۔میں پہلی دو قسموں پر اعتبار نہیں کرتا، یہ ہر وقت مرتد ہو سکتے ہیں۔میں صرف اُن کو احمدی سمجھتا ہوں جو تیسرے گروہ میں شامل ہیں۔“ (19) ایک تازہ رویا (الفضل 26 اگست 1956ء) یہ خواب 31 / اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی رات کو دیکھی گئی۔میں نے دیکھا کہ اماں جی بھی اس دنیا میں آئی ہوئی ہیں اور فرشتے سارے جو میں وہ آیتیں پڑھ پڑھ کر سنا رہے ہیں جو قرآن شریف میں یہودیوں اور منافقوں کے لئے آئی ہیں اور جن میں یہ ذکر ہے کہ اگر تم کو مدینہ سے نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہی مدینہ سے نکل جائیں گے اور اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم بھی تمہارے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑائی کریں گے۔لیکن قرآن کریم منافقوں سے فرماتا ہے کہ نہ تم یہودیوں کے ساتھ مل کر مدینہ سے نکلو گے اور نہ ان کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑو گے۔یہ دونوں جھوٹے وعدے ہیں اور صرف یہودیوں کو انگیخت کرنے کے لئے اور فساد پر