انوارالعلوم (جلد 25) — Page 341
انوار العلوم جلد 25 341 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات دوبارہ زندہ ہو کر آجاتے تو اُن کی تصویر مجھ سے اونچی شائع کی جاتی۔دوسرے یہ کہ الفضل میرے ذاتی روپے سے جاری ہوا اور 1920ء تک میں نے اس کو چلا کے اس کی خریداری بڑھائی۔جب چل گیا اور ایک بڑا اخبار بن گیا تو میں نے مفت بغیر معاوضہ کے وہ انجمن کو تحفہ دے دیا۔پس چونکہ وہ میری ملکیت تھا لازما یورپ سے واپسی پر اس کے عملہ کو میری تصویر شائع کرنے کا خیال پیدا ہوا اور حضرت خلیفہ اول کی تصویر شائع کرنے کا خیال پیدا نہ ہوا۔کیونکہ حضرت خلیفہ اول نے اس پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا تھا۔آپ سے ملنے میں مجھے کوئی عذر نہیں۔آپ کے دادا اور نانا دونوں سے میرے تعلقات تھے لیکن اس جواب کو پڑھ کر اگر آپ سمجھیں کہ آپ کا ملنا مفید ہو سکتا ہے تو بے شک ملیں۔مرزا محمود احمد "3-8-1956 اس مکتوب پر انہوں نے حضور کی خدمت میں نہایت ادب و عقیدت کے ساتھ شکریہ کا خط لکھا اور عرض کیا۔” اس وقت میں خود ایک جذباتی ہیجان میں مبتلا ہوں اور ایک کرب اور اضطرار میں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ آپ سے مل کر میں آپ کو کیا کہوں۔میں گھبراہٹ اور بے چینی میں ربوہ آیا تھا اور اسی اضطرار میں واپس جارہا ہوں۔“ تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 67 تا 69) (14) عبد الوہاب صاحب کے متعلق ڈاکٹر عبد القدوس صاحب کی ایک شہادت " برادران: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ حضرت خلیفہ اوّل کی ناخلف اولا د اب حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بڑائی دینے کے لئے سازش پکڑ رہی ہے چنانچہ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب