انوارالعلوم (جلد 25) — Page 338
انوار العلوم جلد 25 338 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات ہونے کا لحاظ نہیں کیا مگر ڈاکٹر صاحب کو یہ غلطی لگی ہے کہ ایسے ہی واقعات اب ظہور میں آئیں گے۔میں صرف خلیفہ ہی نہیں بلکہ پسر موعود بھی ہوں۔میرے ساتھ معاملات الہام کے مطابق ہوں گے نہ کہ تاریخ کے مطابق۔گو ممکن ہے آپس میں تھوڑی بہت مشابہت باقی رہے۔میرے دل میں بھی کبھی کبھی یہ خیال آتا رہا ہے کہ میری خلافت کے لمبا ہونے کی وجہ سے بعض بے دین نوجوان یہ خیال کریں کہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو اس شخص کی عمر کی لمبائی نے اس عہدہ سے محروم کر دیا مگر میں جانتا ہوں کہ ان لوگوں کو آسمانی لعنت تو ملے گی لیکن خدائی عزت نہیں ملے گی۔مرزا محمود احمد 66 (الفضل 30 جولائی 1956ء) (11) مختلف جماعتوں کے پاس جو معلومات ہوں وہ ہمیں مہیا کر دیں ” منافقوں کے متعلق بعض نہایت ہی اہم راز اور ظاہر ہوئے ہیں جن میں سے بعض راولپنڈی کی جماعت نے مہیا کئے ہیں، بعض ربوہ کی جماعت نے ، بعض لاہور کی جماعت نے جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا تھوڑے دنوں میں ترتیب دے کر شائع کئے جائیں گے۔پیغامیوں کے متعلق نہایت معتبر رپورٹ ملی ہے کہ مقابلہ کی تیاریاں کر رہے ہیں جس کا نام وہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی محبت رکھیں گے مگر ہمارے پاس ان کا پرانا لٹریچر موجود ہے۔وہ اس طرح صرف ہمیں یہ موقع مہیا کر کے دیں گے کہ حضرت خلیفہ اول کو گالیاں دینے والے ان کی اولاد کے دوست ہیں۔پس وہ حملہ کریں ہم خوشی سے اس کا خوش آمدید کریں گے۔وہ صرف اپنا گند ظاہر کرنے کا ایک اور موقع ہم کو دیں گے اور کچھ نہیں۔آخر دنیا اس بات سے ناواقف نہیں کہ مولوی محمد علی صاحب مرحوم نے جن کے ذریعہ سے یہ جماعت بنی ہے یہ وصیت کی تھی کہ ایک خاص شخص ان کے جنازہ میں شامل نہ ہو۔پس وہ بے شک آئیں اور حملہ کریں اور سو د فعہ حملہ کریں۔ہمارے پاس بھی وہ سامان موجود ہے جس سے انشاء اللہ ان کے پول کھل جائیں گے۔اس عرصہ میں مختلف جماعتوں کے پاس جو معلومات ہوں وہ ہمیں مہیا کر دیں۔والسلام