انوارالعلوم (جلد 25) — Page 314
انوار العلوم جلد 25 314 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات دیکھے گا کہ خدا تعالیٰ کا غضب اس پر بھڑ کے گا اور اس کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا۔ یہ خدا کی بات ہے جو پوری ہو کر رہے گی۔ یہ لوگ تو سال ڈیڑھ سال میں مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آسمانوں کا خدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ فرماتا ہے ”سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔ جس کا نزول بہت مبارک اور جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔ نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح (یعنی کلام) ڈالیں گے“ 2 میرے الہاموں کا زبردست طور پر پورا ہونا جماعت پچاس سال سے دیکھ رہی ہے اور جس کو شبہ ہو اب بھی اس کے سامنے مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ اخباروں میں چھپی ہوئی کشوف و رؤیا کے ذریعہ سے بھی اور چودھری ظفر اللہ خان صاحب جیسے آدمیوں کی شہادت سے بھی۔ پھر خدا نے آپ سے فرمایا:- وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا ( یہ شہرت کس نے پائی؟) اور قومیں اس سے برکت پائیں گی 4 ( قوموں نے برکت کس سے پائی؟) پھر فرمایا:۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گاوَ كَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا پس میری موت کو خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا کام کرلے گا اور اسلام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا لے گا تب میں اُس کو موت دوں گا۔ پس اس قسم کے چوہے محض لاف زنی کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا تھا مگر اُس وقت بھی خدا نے مجھے بچایا۔ پھر جماعت کی خدمت کرتے مجھ پر فالج کا حملہ ہوا اور یورپ کے سب ڈاکٹروں نے یک زبان کہا کہ آپ کا اِس طرح جلدی سے اچھا ہو جانا معجزہ تھا۔ پھر فرمایا تیری نسل بہت ہو گی (جس پیشگوئی کے مطابق ناصر احمد پیدا ہوا) پھر فرمایا اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔ مگر عبد الوہاب کے اس پیارے بھائی کے نزدیک اس پیشگوئی کے مصداق ناصر احمد کے پیچھے نماز پڑھنی نا جائز ہے مگر مولوی صدر دین کے پیچھے پڑھنی جائز ہے۔ پس خود ہی سمجھ لو کہ اس فتنہ کے پیچھے