انوارالعلوم (جلد 25) — Page 303
انوار العلوم جلد 25 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 303 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات (27-11-195623-7-1956) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی خدمت میں مولوی محمد صدیق صاحب شاہد مربی سلسلہ راولپنڈی کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔وہ رپورٹ اور اُس پر حضور نے جو پیغام احباب جماعت کے نام ارسال فرمایاوہ درج ذیل ہے: (1) مولوی محمد صدیق صاحب شاہد کا خط بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ سید نا واما منا حضر نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ مکرم چیمہ صاحب افسر حفاظت نے مجھے کہا ہے کہ حضور اقدس کی خدمت میں لکھوں کہ راولپنڈی میں اللہ رکھا کو تم نے کس کے کہنے پر رکھا تھا؟ عرض ہے کہ گزشتہ رمضان کے مہینہ کی بات ہے کہ انجمن احمد یہ راولپنڈی میں اللہ رکھا آیا اور مہمان خانہ میں رہنے کے لئے کہا۔میں نے جواب دیا کہ تم کو قادیان سے نکالا گیا تھا اس لئے اس جگہ نہیں رہ سکتے۔اس پر کہنے لگا کہ مجھے معافی مل چکی ہے۔(1) خصوصیت سے حضرت میاں بشیر احمد صاحب کا نام لیا کہ انہوں نے بھی مجھے ایک چٹھی امراء کے نام لکھ کر دی تھی لیکن اس وقت میرے پاس نہیں ہے۔(2) علاوہ اس کے اور بھی خاندان کے افراد کی چٹھیاں میرے پاس ہیں۔ایک خط