انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 295

انوار العلوم جلد 25 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 295 ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام پیغام تحریر کردہ جنوری 1956ء) میرے امریکہ کے عزیز بھائیو! راحمدی کو جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اپنی وفات سے دو سال قبل وصیت کے طور پر ضروری ہدایات اس دستاویز کی شکل میں شائع فرمادی تھیں جو جو " الوصیت " کے نام " کے نام سے موسوم ہے۔ یہ ا ہے۔ یہ دستاویز بہت اہم ہے ہر احمد ؟ چاہیے کہ وہ اس کا ضرور مطالعہ کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب نے اس کا انگریزی ترجمہ بغور مطالعہ کر لیا ہو گا۔ اگر اس کا انگریزی ترجمہ آپ لوگوں کو بآسانی دستیاب نہ ہو سکتا ہو تو میں برادرم خلیل احمد ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے " الوصیت " کا جلد از جلد ترجمہ کر کے آپ سب میں اسے تقسیم کرادیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ میں سے ہر ایک میں یہ شدید خواہش پیدا ہو گی کہ وہ بھی اس عظیم الشان تحریک میں جو اس میں بیان کی گئی ہے اور جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے شامل ہونے کی سعادت حاصل کرے۔ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے پر آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ اس میں جو سکیم بیان کی گئی ہے اس کے مطابق جماعت کے ہر اُس فرد سے جو اس میں حصہ لینا چاہتا ہے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائداد کے دسویں حصہ یا جائداد کی قیمت کے دسویں حصہ