انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 289 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 289

289 سیر روحانی نمبر (9) انوار العلوم جلد 25 کم ہے اُس کی بادشاہت دنیا میں قائم ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو سر دار ہے آج دنیا کی نگاہ میں غلاموں کی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔سو دعائیں کرو کہ خدا کو غیرت آ جائے۔دعائیں کرو کہ اے خدا!! کیا تو نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے بھیجا تھا کہ وہ دشمنوں کی گالیاں کھائے ؟ تو نے تو یہ کہا تھا کہ وَ لَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأولى 11 تیرا آخری زمانہ پہلے سے اچھا ہو گا۔مگر اے خدا ! پہلے زمانہ میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کم سے کم عرب کا بادشاہ تسلیم کیا گیا تھا مگر اس زمانہ میں تو ایک چھوٹی ریاست بھی حقیقی طور پر اس کے پاس نہیں اور ساری دنیا کی حکومتیں مسیح علیہ السلام کے پاس ہیں۔اے غیرت مند خدا! اپنی غیرت کو بھڑ کا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اتر کہ آج دنیا میں سب سے مظلوم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔اس پر اپنا فضل کر اور اپنا مقام بخش اور اپنا عہدہ پھر اس کو واپس کر دے۔جس کام کے لئے تُو نے اس کو بھیجا تھا اس کے مناسب حال اور اس کے مناسب شان عہدہ اس کو عطا کر۔اور اگر تیر افضل ہو جائے اور کرم ہو جائے تو ہم غریب جنہوں نے بے بسی کی حالت میں اُس کے دین کی خدمت کرنی چاہی ہے ہمارے ہاتھوں سے یہ کام کروا دے تا کہ ہمارے بھی گناہ بخشے جائیں، ہماری کمزوریاں معاف ہو جائیں اور قیامت کے دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری شفاعت کے لئے آگے بڑھیں۔اور تجھ سے کہیں کہ اے میرے رب ! یہ لوگ بے شک گنہگار ہیں اور کمزور ہیں مگر میرے دین کی خدمت کے لئے انہوں نے کمزوری کے باوجود کوشش کی۔اگر تجھے میرا پاس ہے تو میری عزت کے لئے ان کو بخش دے اور ان کو اپنے انعامات کا وارث کر دے کیونکہ ان کو اگر سزا ملے تو اس میں میری ذلّت ہے کہ جن لوگوں نے میری عزت بچائی اُن کو آج دنیا کے سامنے ذلیل ہونا پڑا ہے۔آمین اب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ خدا آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو۔" 1 الحشر :12 الفضل 9 فروری 1961ء) | 2 وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ (فاطر : 46)