انوارالعلوم (جلد 25) — Page 287
انوار العلوم جلد 25 287 سیر روحانی نمبر (9) غالب آئے۔اور اللہ تعالٰی ہمارے ملک کے مسلمانوں کو بھی اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے وہ صرف منہ سے ہی اسلامی حکومت نہ مانگیں بلکہ دل سے بھی مانگیں اور صرف ظاہر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش نہ رکھیں بلکہ اپنے دلوں پر اسلامی حکومت قائم کریں۔اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو صحت عطا فرمائے تا کہ جو بھی میرے دن باقی ہیں ان میں اسلام کی خدمت کر سکوں۔گو میری عمر بھی زیادہ ہے اور بیماری خطرناک ہے مگر اُس میں یہ طاقت ہے کہ میں اپنی زندگی میں اسلام کو دوسرے مذہبوں پر غالب ہوتا دیکھوں۔اور میں دیکھوں کہ یورپ اور امریکہ بجائے اسلام کی مخالفت کرنے کے اُس کی غلامی میں فخر محسوس کرتے ہیں۔سو دوست رستہ میں بھی دعائیں کرتے جائیں کیونکہ مسافر کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ جن دنوں میں بھی دوست دعائیں کریں میری صحت اچھی ہونے لگ جاتی ہے اور ڈاکٹر یہی کہتے ہیں کہ آپ کی بیماری اعصابی رہ گئی ہے جسمانی بیماری کوئی نہیں۔پس دعائیں ہی اِس کا علاج ہیں ڈاکٹروں کے پاس کوئی دوائیں نہیں ہیں۔پھر میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ کثرت سے ربوہ آنے کی کوشش کیا کریں۔میں نے چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے بھی کہا ہے وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگلے سال سے میں اپنا پروگرام ایسا بناؤں گا کہ ایک دو مہینے آکر ربوہ میں رہ سکوں۔مکان تو انہوں نے بنوانا شروع کرنا ہے کیونکہ ربوہ مرکز ہے اور اگر مرکز میں خرابی پیدا ہو تو باہر بھی خرابی پھیل جاتی ہے۔اس لئے ہر مؤمن کو ربوہ آنے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ مرکز کے ذریعہ سے باقی ساری دنیا میں ایمان اور اخلاص کو قائم رکھا جاسکے۔یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے اس میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔جو شخص اس میں کو تاہی کرے گاوہ خدا اور اس کے رسول کے سامنے جوابدہ ہو گا۔اب تم میں سے ہر شخص کو دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ تم کو اخلاص اور ایمان کے ساتھ خدمت کا موقع دے تاکہ تمہارے ذریعہ سے اسلام پھیلے۔اور یاد رکھو کہ اسلام آدمیوں کا محتاج نہیں۔جب وہ آدمی کا محتاج ہو گا خدا خود آدمی پیدا کر دے گا۔تم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو سچا مسلمان بنائے تا کہ