انوارالعلوم (جلد 25) — Page 272
272 سیر روحانی نمبر (9) انوار العلوم جلد 25 ياهل الكتب لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَ مَا أُنْزِلَتِ التَّورايةُ وَالإِنْجِيلُ اِلَّا مِنْ بَعْدِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔38 یعنی بعض لوگ اپنے آباء کی عزت کرنے کے لئے یہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہوئے کب ہیں۔محض جوش میں آکر کہہ دیتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے مذہب پر تھے۔مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ ابراہیم بھی یہودی تھا یا ابراہیم بھی عیسائی تھا۔فرماتا ہے تم اتنا نہیں سوچتے کہ تورات اور انجیل تو بعد میں آئی ہیں پھر وہ یہودی یا عیسائی کس طرح ہو گیا۔ایک عیسائی پادری سے گفتگو میں بچہ تھا کہ ایک دفعہ ایک عیسائی پادری سے میری بحث ہوئی۔میں نے کہا تم جو کہتے و کہ مسیح کے کفارہ پر ایمان لائے بغیر کسی کی نجات نہیں تو ابراہیم کی نجات کس طرح ہوئی؟ کہنے لگا ابراہیم بھی کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔میں نے کہا مسیحی کفارہ تو اُس کے دو ہزار سال بعد ہو اوہ پہلے کس طرح ایمان لے آیا تھا؟ مگر اِس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکا۔بس ایک گپ بانک دی کہ ابراہیم کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔ایک مخلص نوجوان کا لطیفہ ایک مخلص نوجوان جو سید تھا اور علی گڑھ میں پڑھا کرتا تھا بچپن میں میر ادوست تھا۔اب تو وہ فوت ہو چکا ہے۔بہت سیدھا سادہ آدمی تھا۔ایک دفعہ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا آپ سے ایک بات پوچھنی ہے۔ایک شبہ ہے جو میرے دل میں پیدا ہوا ہے۔میں نے کہا کیا ؟ کہنے لگا شیعہ سنی کا بڑا جھگڑا ہے یہ تو فرمائیے حضرت ابو بکر اور عمر شیعہ تھے کہ سنی؟ میں نے کہا اُن کے شیعہ سنی ہونے کا کیا سوال ہے شیعیت اور سُنیت تو بعد میں پیدا ہوئی ہیں۔اصل بحث تو یہ ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ خلیفہ تھے یا نہیں ؟ کیونکہ اسی کی وجہ سے شیعیت اور سُنیت پیدا ہوئی ہیں۔کہنے لگا اچھا! مجھے یہ خیال نہیں آیا تھا۔تو وہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو بھی جو پہلے گزر چکے تھے شیعہ سنی بنانا چاہتا تھا۔علیم نباتات کی شہر پھر علم نباتات کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔فرماتا ہے وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ _ 39 یعنی زمین میں جسقدر نباتات ہیں اُن میں جو ڑا جوڑا ہو تا ہے۔کچھ نر ہوتے ہیں اور کچھ