انوارالعلوم (جلد 25) — Page 255
255 سیر روحانی نمبر (9) انوار العلوم جلد 25 آکے بتائے کہ کس کس علاقہ میں کیا کیا فصل اچھی ہوتی ہے۔پھر ان کے آدمی جائیں جو لوگوں کو تحریک کریں کہ وہ وہی فصلیں ہوئیں جو ان علاقوں میں اچھی ہوتی ہے۔جیسے روس نے انتظام کیا ہوا ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب روس کی پیداوار پہلے سے کئی گنے بڑھ گئی ہے۔مجھے ایک دفعہ امریکہ کا ایک قونصل جنرل ملنے آیا وہ ایک قسم کا سفیر ہی ہوتا ہے بڑا عہدہ دار ہوتا ہے۔میں نے اسے کہا کہ تمہارے ملک میں لوگ اتنے امیر ہوتے ہیں کہ زمیندار کا جو نوکر ہوتا ہے وہ اس کو ہزار ہزار روپیہ مہینہ کی تنخواہ دیتے ہیں۔لیکن ہم تو پندرہ روپے دیتے ہیں تو پھر بھی ہمیں گھانا پڑتا ہے آخر تم کیا کرتے ہو ؟ یا تو یہ ہوتا ہے کہ تمہارے ملک میں پچاس روپے من گندم بک رہی ہوتی پھر بے شک ہم کہتے کہ تمہیں قیمت زیادہ ملتی ہے۔تمہیں قیمت تو ہم سے بھی کم ملتی ہے پھر اس کی وجہ کیا ہے؟ کہنے لگا ہماری پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔ہمارا آدمی اتنی محنت کرتا ہے کہ آپ کے دس پندرہ مزدور کے برابر وہ محنت کرتا ہے۔اور پھر ہم وہی چیزیں بوتے ہیں جو وہاں زیادہ اچھی ہو سکتی ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چاہے قیمت ہمیں آپ کے برابر ملتی ہے مگر پید اوار کی مالی حیثیت کے لحاظ سے وہ آپ سے سو گنے زیادہ ہو جاتی ہے۔اس لئے ہم ہزار روپیہ دے کر بھی کماتے ہیں اور آپ پندرہ روپے دے کر بھی دکھ اٹھاتے ہیں۔پس زراعت کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔گور مکھی اور ہندی ترجمے جلد سے جلد شائع ہونے چاہئیں۔روسی ترجمہ کی طرف جلد توجہ ہونی چاہئے۔چودھری صاحب نے کل کہا تھا کہ وہاں آٹھ کروڑ کے قریب مسلمان ہیں۔بائیس کروڑ ساری آبادی ہے۔مجھے تو یاد پڑتا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے لیکن ممکن ہے وہ غلط ہو۔لیکن اگر وہ آٹھ کروڑ بھی نہیں صرف ایک لاکھ ہوں تو کیا ایک لاکھ مسلمان تھوڑا ہوتا ہے کتنی مدت میں لا کھ آدمی ملتا ہے۔" ( الفضل 17،15،14،8 اپریل 1956ء) اس کے بعد حضور نے اصل مضمون "سیر روحانی" پر تقریر کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا:-