انوارالعلوم (جلد 25) — Page 247
انوار العلوم جلد 25 247 سیر روحانی نمبر (9) احمدیت کی نجات اس میں ہے کہ وہاں احمدیت پھیلے۔ اس کے لئے گور مکھی اور ہندی ترجمہ شائع کرنا ضروری ہے۔ جب یہ ترجمہ چھپے گا خدا آپ اس کے بکنے کا سامان کر دے گا۔ یہ نادانی ہے اور اس سلسلہ کے روپیہ کا غلط استعمال ہے جس نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ اس کمپنی میں لگایا ہے۔ میں نے بھی شاید پانچ ہزار کے حصے خریدے ہوئے ہیں لیکن میں نے تو کسی پیسے کے لئے نہیں خریدے۔ فرض کرو اگر سو پر دس روپے بھی آجائیں تو پانچ ہزار پر مجھے پانچ سو آ جائے گا۔ گویا چالیس روپیہ مہینہ ہوئے۔ میرے گھر کے افراد سو سے زیادہ ہیں۔ چالیس روپیہ مہینہ مجھے آگیا تو تین تین آنے فی آدمی آئے گا۔ تین تین آنے سے میرا کیا بنتا ہے۔ میں نے وہ پانچ ہزار اس لئے دیا تھا کہ اشاعت اسلام ہو گی، اپنے فائدہ کے لئے نہیں دیا تھا کیونکہ وہ کتنا بھی نفع لائے تب بھی مجھے کوئی فائدہ نہیں۔ یعنی اس پیسے سے کچا آٹا بھی پھانکنے کے لئے میرے گھر کے افراد کو نہیں مل سکتا۔ تو گور مکھی اور ہندی ترجمہ فوراً چھپنا چاہئے اور جماعت کو چاہئے کہ وہ کمپنی والوں کے پیچھے پڑ جائے۔ تحریک کا روپیہ تحریک کا روپیہ آخر آپ لوگوں نے ہی دیا ہے۔ تحریک نے کا کوئی بھونے ہوتے تو ہیں نوٹ بنا۔ بنائے۔ تو آپ کہئے تحریک والا روپیہ ہمارا روپیہ ہے، انجمن کا روپیہ جو انجمن نے لگایا ہے وہ ہمارا ہے۔ کیوں تم گور مکھی اور ہندی ترجمہ نہیں چھاپتے؟ نہیں بکتا تو بے شک پڑا رہے لیکن ہندوستان میں تبلیغ ہونی چاہئے تا کہ قادیان بچ جائے۔ اگر قادیان کو کوئی خطرہ ہوا تو اے اور بینٹل ریلیجس تک سوسائٹی ! تمہاری گردنیں ہم پکڑیں گے اور تم ذمہ دار ہو گے اس چیز کے۔ تو جماعت سانس نہ لے۔ ہر ہفتہ ایک خط لکھ دیں کہ چھپا ہے کہ نہیں چھپا؟ نہیں تو ان کے خلاف الفضل میں مضمون لکھنے شروع کریں کہ کتنے سلسلہ سے غداری کرنے والے لوگ ہیں کہ ایسے اہم کام کو بھی نہیں کرتے۔ اور الفضل کا فرض ہے کہ ایسے مضمونوں کو چھاپے۔ میں نے کل ہی کہا تھا کہ جماعت کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ انجمن اور تحریک پر زور ڈال سکے۔