انوارالعلوم (جلد 25) — Page 3
انوار العلوم جلد 25 3 سیر روحانی (8) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (8) (فرمودہ 28دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد "سیر روحانی" کے اہم موضوع پر تقریر کرنے سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:- کل کی تقریر ایسی حالت میں ہوئی کہ جیسا کہ میں نے بتایا تھا علاوہ سینہ میں درد، نزلہ کی شکایت اور بخار کی شکایت کے کمر کی درد بھی تھی جس کی وجہ سے وجہ سے بہت سے مضامین ذہن میں سے نکل گئے اور جو اصل مضمون آخر میں تھا جو کہ مقصود تھا تقریر کا وہ بھی بیان نہیں ہو سکا۔تمہید میں سے بھی صرف تھوڑا سا حصہ مضمون کا بیان ہو سکا ہے۔اس تکلیف کی وجہ سے کئی باتیں جن کے بیان کرنے کی کئی لوگوں نے خواہش کی تھی یا مختلف اداروں نے اپنے آپ کو متعارف کرانے کی خواہش کی تھی وہ میرے ذہن سے نکل گئے۔اس لئے ان باتوں کو میں آج بیان کرتا ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ معائنہ کے نتائج ایک تو خدام الاحمدیہ کا سالانہ فیصلہ ہے کہ کونسی مجلس اچھی رہی۔علاوہ خدام الاحمدیہ کی رپورٹوں کے مجلس خدام الاحمدیہ نے انسپکٹر بھجوا کر مختلف انجمنوں کے کام دیکھے اور اس پر ایک فیصلہ کیا۔ان کی رائے یہ ہے کہ کراچی کو 100/ 7 72 نمبر ملے ہیں اور لاہور کو 100/ 71 اور راولپنڈی کو 100/ 56 اور گو کھووال کو 18/100 اور خانیوال کو 44/100۔یہ گویا پانچ جماعتیں اس ترتیب کے ساتھ آئیں۔48 66%