انوارالعلوم (جلد 25) — Page 245
انوار العلوم جلد 25 245 سیر روحانی نمبر (9) لوگوں نے نہیں لی اب ایک سو پچیں ایک سو پچھیں اور سوسو کو غیر احمدی بھی لے رہے۔اب یہ آخری پارہ کی چوتھی جلد چھپے گی گویا یہ سورتیں آخری سورتیں ہیں۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وقت پر اس کتاب کو خریدیں۔ایسا نہ ہو کہ بعد میں ان کی نسلیں محروم رہ جائیں یا ان کو چار پانچ روپیہ کی جگہ سورو پہ لگانا پڑے۔قرآن مجید کا گورمکھی اسی طرح ایک ضروری بات یہ تھی کہ اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے الگ ہو جانے کی وجہ سے اور ہندی میں ترجمہ گور مکھی اور ہندی زبان کی زیادہ اہمیت ہو گئی ہے اور اس ملک میں تبلیغ اسلام کا کام بڑا ضروری ہے۔اگر آپ لوگ قادیان کی عزت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس ملک میں تبلیغ وسیع کرنی پڑے گی۔پس فوراً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کتابوں کا گور مکھی اور ہندی میں ترجمہ ہو جانا چاہئے اور قرآن شریف کا گور مکھی اور ہندی میں ترجمہ ہو جانا چاہئے۔میں ” اور مینٹل ریلیجس بک سوسائٹی کو توجہ دلاتا ہوں کہ گور مکھی ترجمہ ہوا ہی ہے غالباً ہندی بھی ہو چکا ہے اِن دونوں کو وہ فوراً شائع کریں۔مجھے افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ اس کمپنی میں زیادہ حصہ تحریک جدید کا ہے اور انجمن کے اور میرے حصے ملا کر قریبا نوے فیصدی ہمارے حصے ہیں۔اس لئے اگر نفع بھی آئے گا تو توے فیصدی انجمن کو جائے گا یا تحریک کو جائے گا یا کچھ مجھے مل جائے گا ان پر تجارت کا اتنا غلبہ ہے کہ وہ کہتے ہیں اگر وہ مجھے یقین دلائیں کہ وہ دونوں تراجم کی ہزار ہزار کاپی خرید لیں گے تو پھر میں ان کو چھاپتا ہوں۔حالانکہ ہم نے جو یہ ڈیڑھ لاکھ روپیہ لگایا ہے تو اشاعت اسلام کے لئے لگایا ہے پیسوں کے لئے نہیں لگایا۔گو پیسے بھی اگر یہ پک جائے گا تو آجائیں گے نہ بکے گا تو نہ آئیں۔آخر ہمیں کیا شوق تھا خواہ مخواہ کی کمپنی بنانے کا۔ہم نے تو اسے پیسوں کے لئے نہیں بنایا اشاعت اسلام کے لئے بنایا ہے۔اس لئے اور مینٹل ریلیجس تک سوسائٹی کو میں کہتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے چیئر مین سے زیادہ اُن نمائندوں پر بھی ذمہ داری ہے جو انجمن کی طرف سے اور تحریک کی طرف سے اور میری طرف سے اس کمپنی میں ہیں۔وہ OVER RULE