انوارالعلوم (جلد 25) — Page 243
243 سیر روحانی نمبر (9) انوار العلوم جلد 25 غناء کو ظاہر کرنے کے لئے بھول جاتا ہے اور میں تو کمزور انسان ہوں۔دوستوں کو چاہئے کہ الفضل کی اشاعت کی طرف توجہ کریں کیونکہ مرکز کا آرگن اگر پہنچتا رہے تو مرکز ، تعلق قائم رہتا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ آپ لوگوں کو بار بار ربوہ آنا چاہئے۔آپ یہ تو نہیں کرتے کم سے کم الفضل پڑھ کے ہی آیا کریں اس سے بھی کچھ تعلق ہو جائے گا مگر الفضل کافی نہیں۔بیشک الفضل خریدیں بھی اور لوگوں کو پڑھوائیں بھی لیکن اس کے علاوہ خو د عادت ڈال لیں کہ چاہے کچھ تنگی اٹھانی پڑے، کام کو کچھ تھوڑا بہت نقصان پہنچے پھر بھی بار بار یہاں آتے رہیں اور بغیر میری طبیعت پر بوجھ ڈالنے کے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔وہ طریق یہی ہے کہ نماز کے لئے میں گیا تو وہاں بات کر لی اور کوئی مسئلہ پوچھ لیا۔اسی طرح عورتوں نے لکھا ہے کہ مصباح کے متعلق تحریک کریں۔عورتیں خدا کے فضل سے ہماری جماعت میں اب پچاس ساٹھ ہزار ایسی ہیں جو کہ مصباح خرید سکتی ہیں۔کم سے کم پندرہ ہیں ہزار بلکہ تیس چالیس ہزار تو پڑھی ہوئی ہوں گی۔اگر وہ باوجو د پڑھے ہوئے ہونے کے اور مقدرت رکھنے کے مصباح کو نہیں خرید تیں جو ان کا اپنار سالہ ہے تو میری نصیحت ان پر کیا اثر کر سکتی ہے۔سنا ہے اس کی چھ سات سو اشاعت ہے گویا سو عورتیں جو خرید سکتی ہیں ان میں سے ایک بھی نہیں خریدتی۔اسی طرح فرقان والوں نے کہا ہے کہ ہمارار سالہ انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کے متعلق بھی تحریک کریں۔اب میں نہیں سمجھتا کہ اگر انصار اللہ جو اللہ کے مدد گار بنتے ہیں وہ اپنی بھی مدد نہیں کر سکتے تو انہوں نے خدا کی کیا مدد کرنی ہے۔گو انصار اللہ کے حقیقی وہ معنی یہ نہیں ہیں کہ "خدا کے مدد گار "۔بلکہ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں۔انصار لِلهِ خدا کی خاطر دین کی مدد کرتے ہیں۔مگر جو خدا کی خاطر دین کی مدد نہیں کرنا چاہتا وہ میری خاطر کیوں کرے گا۔انصار اللہ کے پرچہ فرقان کی تھوڑی سی قیمت ہے وہ تو میرے خیال میں چھپیں تیس چالیس پچاس ہزار بلکہ لاکھ چھپنا چاہئے۔اگر نہیں چھپتا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ لوگوں میں اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں۔اور جس میں ذمہ داری کا احساس نہیں اُسے میرے کہنے سے کیا بنتا ہے۔