انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xviii of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page xviii

انوار العلوم جلد 25 viii تعارف کر نواں خطاب ہے جو آپ نے مورخہ 28 دسمبر 1955ء کو جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ارشاد فرمایا۔اصل مضمون بیان کرنے سے پہلے حضور نے حسب سابق کچھ متفرق اُمور پر روشنی ڈالی۔جو درج ذیل ہیں۔1۔عورتوں کے جلسہ گاہ سے متعلق ہدایات 2- صفات باری تعالیٰ 3 جماعتی اخبارات ورسائل کی خریداری 4۔قرآن کریم کے آخری پارہ کی تفسیر کبیر نیز سیر روحانی کی جلد نمبر 2 کی اشاعت کے بارہ میں پیشرفت 5۔قرآن کریم کے گورمکھی اور ہندی ترجمہ ہونے کی ضرورت و اہمیت 6۔زمینداروں کی اصلاح اور ان کی ترقی کے متعلق صدر انجمن احمدیہ کو ہدایات۔اسی تعلق میں صدر انجمن کو نظارت زراعت بنانے کی ہدایت۔7- نظارت تعلیم کو ہر احمدی نوجوان کیلئے تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے تعلق میں بعض ہدایات سیر روحانی“ کے مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے حضور نے اپنے اس خطاب میں ”عالم روحانی کی نہریں“ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس سلسلہ میں پہلے حضور نے دنیوی نہروں کے فوائد بیان فرمائے جس کے تسلسل میں جسمانی اور روحانی علوم کی نہروں سے مشابہت بیان فرمائی۔حضور نے فرمایا:۔" جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ دینی علوم بخشنے کے قرآن کریم نے سابق علوم کو بھی زندہ رکھنے کا سامان کیا ہے اور وہ علمی نہریں چلا دی ہیں جو پہلے کسی زمانہ میں چلتی 66 تھیں یا کبھی بھی نہیں چلتی تھیں۔قرآن کریم کے ذریعہ جاری ہونے والی درج ذیل عظیم الشان نہروں کا ذکر آپ نے بیان فرمایا:۔