انوارالعلوم (جلد 25) — Page 155
انوار العلوم جلد 25 155 سفر یورپ سے واپسی پر کراچی میں۔۔۔خطار تو میں اُس کا آپریشن کرنے کے لئے تیار نہ ہوتا کیونکہ قدرت نے خود اس کو گور (COVER) کر دیا ہے۔اس نوک کو نکالنے کے یہ معنے ہیں کہ ساری پیٹھ کاٹ دی جائے اور یہ میں نہیں کر سکتا۔بہر حال اس نے بھی میرے مذہبی لیڈر ہونے کی وجہ سے ہم سے فیس نہیں لی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے اندر مذہب کی طرف رجحان پایا جاتا ہے اور وہ مذہبی لوگوں کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“ غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ)