انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 140

انوار العلوم جلد 25 140 احباب جماعت کے نام پیغامات مرزا محمود احمد خليفة المسيح الثاني حال لندن "14-7-1955ء الفضل 21 جولائی 1955ء) پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-21 " ( پٹنی۔ لندن 21 جولائی) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ کے بعد کل پہلی مرتبہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے لندن میں ایک نہایت اہم اور عظیم الشان کا نفرنس شروع ہو رہی ہے۔ کا نفرنس میں امریکہ ، غرب الہند ، افریقہ اور یورپ کے قریباً تمام اہم ممالک میں متعین احمدی مبلغین شامل ہوں گے ۔ ہیں۔ 22 جولائی سے چودھری محمد ظفر اللہ خان بھی اس کا نفرنس میں شامل ہو رہے دوست کا نفرنس کی نمایاں کامیابی اور اس کے وسیع ترین کامیاب نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور درد دل سے دعا کریں۔ (خليفة المسيح) " الفضل 24 جولائی 1955ء) پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-25 چکر آتے ہیں، کام کی وجہ سے طبیعت پر اثر ہے۔ ایک دو دن آرام کرنے سے انشاء اللہ طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ کھانسی نزلہ میں کمی ہے گو پوری طرح آرام نہیں۔" الفضل 3 اگست 1955ء)