انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 138

احباب جماعت کے نام پیغامات 138 انوار العلوم جلد 25 foretold by promised messiah۔As this prophecy is going to be fulfilled through you, it will be a great blessing for you and your family۔May God bless the German muslims and increase their number to million to million and millions until they become majority in Germany۔Mirza۔B۔Mahmud Ahmad "1955ء June 28 ترجمه عزیزم عبد اللطيف السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ جرمنی میں تمہاری کامیابی حیرت انگیز ہے اور معجزانہ رنگ رکھتی ہے۔تم نے جرمنی کے رہنے والوں کے دلوں کو فتح کیا ہے۔اور یہ کام صرف تمہاری کو ششوں سے نہیں ہو سکتا تھا۔یہ یقینی طور پر خدا کا کام ہے۔بعض نو مسلم نہایت جو شیلے اور مخلص ہیں۔خدا تعالیٰ تمہیں زیادہ سے زیادہ نو مسلم عطا فرمائے۔اور تمہارے ذریعہ جرمنی کے لوگوں کے دل اسلام کے لئے کھول دے۔اور خدا تعالیٰ تمہیں ہیمبرگ میں ایک موزوں مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اس کو جرمنی کے تمام لوگوں کے لئے اور خاص طور پر یہاں کے نو مسلموں کے لئے ایک مرکز بنائے۔امین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق یورپ یقینی طور پر اسلام کی طرف رجوع کر رہا ہے۔چونکہ یہ پیشگوئی تمہارے ذریعہ سے پوری ہو رہی ہے اس لئے یہ تمہارے لئے اور تمہارے خاندان کے لئے بہت بڑی برکت کا موجب ہو گی۔خدا تعالیٰ جرمنی کے نو مسلموں کو اپنی برکات میں سے حصہ عطا فرمائے اور ان کو لاکھوں لاکھ کی تعداد میں بڑھاتا چلا جائے۔یہاں تک کہ جرمنی میں ان کی کثرت ہو جائے۔امین