انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 136 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 136

انوار العلوم جلد 25 136 احباب جماعت کے نام پیغامات آپ کا فون پہنچا کہ ایک ڈرائیور ہے جو انگریزی، فرانسیسی اور جرمن جانتا ہے۔ہمیں ڈرائیور کی سخت ضرورت ہے۔اسے بھیجوا دیں۔اس دوست کا آنا ہمارے لیئے آرام کا موجب ہو گا۔خدا تعالیٰ اس کے لئے بھی زیادتی ایمان کا موجب بنائے۔اگر یہ شخص مل گیا اور ہمارے کام آتا رہا تو آپ کے لئے بھی بہت سے ثواب کا موجب ہو گا۔اگر مکان جلد بن جائے تو آپ کی بیوی کو بھی اب اصرار ہے کہ مجھے جلد بھجوا دو۔میں کوشش کروں گا کہ خدا تعالیٰ خیریت سے لے جائے تو میں اُن کو بھجوا دوں۔اللہ تعالیٰ جلد ہالینڈ کے اکثر لوگوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق بخشے۔امین " (الفضل 23 جون 1955ء)۔ہیمبرگ جرمنی میں خطاب 27 جون 1955ء) لوکل جماعت کی طرف سے دعوت چائے کا انتظام کیا گیا، اس موقع پر ایڈریس کے جواب میں حضور نے ایک خاص ولولہ اور روحانی کیفیت کے ساتھ نصف گھنٹہ تک تقریر انگریزی میں فرمائی۔جس میں احمدی احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ربوہ مرکز احمدیت کی تعمیر کی تفاصیل بیان فرمائیں کہ کس طرح ایک بنجر علاقہ جس میں صرف تین Tent ابتدا میں تھے خدا تعالیٰ نے ایک پر رونق شہر بسا دیا۔حضور نے فرمایا ابتدا میں اُس جگہ پینے کا پانی نام کو نہ تھا اور وہاں کے پانی کو جب معائنہ کے لئے لاہور بھجوایا گیا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ پانی انسانوں کے لئے مضر ہے۔حضور نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اُس وقت الہاماً بتایا کہ یہاں میٹھا پینے کا پانی ضرور مہیا ہو گا۔اوراب وہاں خدائی وعدہ کے مطابق پینے کے پانی کی کمی نہیں۔اور یہ خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے اور احمدیت کی صداقت کا بین نشان ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ جرمن قوم کا کریکٹر بلند ہے اور انہوں نے ہمبرگ شہر کو اتنی جلدی تعمیر کر لیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ جر من قوم اس زندہ روح کے ساتھ ضرور جلد از جلد اسلام کو جو خود اسی روح کو بلند کرنے کے لئے تعلیم دیتا ہے قبول کرے گی۔حضور نے فرمایا کہ میں اُس نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا