انوارالعلوم (جلد 25) — Page 135
انوار العلوم جلد 25 135 احباب جماعت کے نام پیغامات۔ہالینڈ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا ایک مکتوب مولوی غلام احمد صاحب بشیر مبلغ انچارج ہالینڈ مشن نے ہالینڈ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے متعلق 20 مئی 1955ء کو تفصیلی اطلاع حضور کی خدمت میں لکھی۔اس کے جواب میں حضور نے درج ذیل مکتوب تحریر فرمایا:۔"" جَزَاكَ الله۔مبارک ہو۔آپ کو بھی اور سب احمدی نو مسلموں کو بھی۔اللہ تعالیٰ چودھری صاحب کے لئے یہ خدمت عظیم بہت بہت مبارک کرے اور ثواب کا موجب بنائے۔بیچ وہی ہے جو سر عبد القادر نے مسجد لندن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا۔ایں سعادت بزور بازو نیست تا نه بخشد خدائے بخشنده اللہ تعالیٰ نے چودھری صاحب کو مجھے آرام سے یہاں پہنچانے کی سعادت بخشی۔اور اس کے بدلہ میں ان کو مسجد ہالینڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی عزت بخشی۔یہ وہ عزت ہے جو بہت بڑے بڑے لوگوں کو بھی نصیب نہ ہوئی ہو گی۔ہم نئے سرے سے اسلام کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہونا کوئی معمولی عہدہ نہیں۔آج دنیا اس کی قدر کو نہیں جانتی۔ایک وقت آئے گا جب ساری دنیا کے بادشاہ رشک کی نظر سے ان خدمات کو دیکھیں گے۔پاکستان کے گورنر جنرل بھی کل سے آئے ہوئے ہیں۔اور آج معلوم ہوا ہے کہ اُن کی حالت خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہے۔اور ڈاکٹر امید کرتے ہیں کہ جلد اچھے ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ اُن کو شفا دے کہ وہ بھی ایک کامیاب مرد میدان ہیں۔کروڑوں مسلمانوں کو ان کے ذریعہ فائدہ پہنچا ہے اور پہنچے گا۔إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ اللہ تعالیٰ ان کو خیریت سے رکھے اور اُس کام کی تکمیل کا موقع بہم پہنچائے جو انہوں نے شروع کیا ہے۔