انوارالعلوم (جلد 25) — Page 116
انوار العلوم جلد 25 116 احباب جماعت کے نام پیغامات فی الحال ہوائی سفر کا طبیعت پر بوجھ ہے کیونکہ مجھے اس کی عادت نہیں۔تندرست آدمی بھی اس کا بوجھ محسوس کرتا ہے تو اعصابی بیمار تو اور بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے۔لیکن دوسرا کوئی راستہ اس وقت ممکن نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ خیریت سے پہنچائے اور خیریت سے واپس لائے۔تو علاج اور دوستوں کی ملاقات طبیعت میں اچھی تبدیلی پیدا کر دے گی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔اور آپ کو اپنے فرائض کے صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق دے اور اسلام سے ایسی وابستگی پیدا ہو کہ دنیا کا کوئی ظلم اور تشدد آپ کو اپنے عہد سے پھرا نہ سکے۔اور اللہ تعالیٰ ایسی عقل آپ کو عطا فرمائے کہ آپ کو وہ صحیح راستہ ہمیشہ روشن نظر آتا ر ہے جو خدا تعالیٰ کے کاموں کو چلانے اور اسلام کے قائم کرنے میں ممد ہو سکتا ہے۔وَالسّلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی " 15-4-1955 الفضل 20 / اپریل 1955ء) پیغام از کراچی بنام جماعت احمدیہ مشرقی بنگال ترجمه از انگریزی "" بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ هُوَ النَّاصِرُ میرے بنگال کے احمدی بھائیو! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ جب کسی قوم کے افراد اختلافات کو ہوا دینا شروع کر دیتے ہیں تو وہ انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کا کردار پست ہو کر رہ جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو جب مسلمانوں کے دل متحد نہ رہے تو دنیا بھر میں ان کا وقار زائل ہو گیا۔بالآخر 1300 سال کے ادبار کے بعد