انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 111

انوار العلوم جلد 25 111 احباب جماعت کے نام پیغامات پیغام بنام مرزا بشیر احمد صاحب امیر مقامی ربوہ بذریعہ تار از لاہور مورخہ 1955ء-3-24 " آپ کی تار پہنچی۔میں خدا کے فضل سے پہلے سے بہتر ہوں۔احباب کا شکریہ ادا کریں اور انہیں میر اسلام پہنچا دیں۔میں نے یہاں لاہور میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا ہے۔اور ان کے مشورے اور بعض دوستوں کی خواہش پر دو دن کے لئے کراچی کی طرف روانگی ملتوی کر دی ہے۔(خلیفہ المسیح) " (الفضل 25 مارچ 1955ء) پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-6 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ احباب جماعت احمدیہ ! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوریٰ میری غیر حاضری میں آرہی ہے۔پہلے سال میں بوجہ زخم کے میں شوریٰ میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مشق کروادی۔مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں پیدا ہوئی کہ میری غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی طاقت بھی پیدا کر دے اور مجھے بھی ایسی صحت بخشے کہ آپ سے مل کر اسلام کی فتح کی بنیادیں رکھ سکوں۔جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے پچھلے چند دنوں سے میری طبیعت زیادہ خراب ہونے لگ گئی تھی مگر دو دن سے پھر بحالی کی طرف قدم جلدی جلدی اُٹھ رہا ہے چنانچہ اس وقت بھی کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میں کمرہ میں ٹہل رہا ہوں اور میرے قدم آسانی کے ساتھ چل رہے ہیں۔پہلے جو بیماری کے حملہ کے بعد دماغ خالی خالی معلوم ہو تا تھا کل سے وقفہ وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی نیک تغیر