انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 108

انوار العلوم جلد 25 108 احباب جماعت کے نام پیغامات نہ دیکھو اور جب میں لوٹوں تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت میرے بھی ساتھ ہو اور تمہارے بھی ساتھ ہو۔ہم سب خدا کی گود میں ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے پاس کھڑے ہوں۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "21/3/55 (الفضل 22 مارچ 1955ء) پیغام مؤرخہ 1955ء-3-22 " احباب جماعت احمدیہ ! السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کئی دن کی تاروں کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب مجھے روانہ ہو جانا چاہیئے۔میں انشاء اللہ کل 23 مارچ کو بدھ کے دن لاہور جارہا ہوں تا کہ وہاں سے کراچی جاؤں۔احباب کو چاہیے کہ دعاؤں میں لگے رہیں تا کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو۔میں بھی انشاء اللہ جس حد تک مجھے توفیق ملی دعائیں کرتا جاؤں گا۔مجھے ایک حد تک تشویش تو ہے لیکن مایوسی نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کے جواب میں اپنی مدد ضرور بھیجے گا اور معجزانہ رنگ میں مدد بھیجے گا۔اگر میری دعاؤں کی تائید میں جماعت کی دعائیں بھی شامل رہیں تو انشاء اللہ تاخیر بڑھ جائے گی۔احباب کو خوب یاد رکھنا چاہیئے کہ جب کبھی ذمہ دار افسر ادھر اُدھر ہوتا ہے تو شریر لوگ فتنہ پیدا کرتے ہیں۔ہماری جماعت بھی ایسے شریروں سے خالی نہیں، بعض لوگ اپنے لئے درجہ چاہتے ہیں، بعض لوگ اپنے لئے شہرت چاہتے ہیں۔ایسا کوئی شخص بھی پیدا ہو یا کوئی بھی آواز اٹھائے خواہ کسی گاؤں میں یا شہر یا علاقہ میں تو اُس کی بات کو کبھی برداشت نہ کریں۔کبھی یہ نہ سمجھیں کہ یہ معمولی بات ہے۔فساد کوئی بھی معمولی نہیں ہو تا۔حدیثیں اس پر شاہد ہیں۔جب کوئی شخص اختلافی آواز اٹھائے فوراً لا حول ! اور